
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں اس سوشل میڈیا ویب کو استعمال کرنے والے 64 لاکھ مرد اور 27 لاکھ خواتین ہیں جبکہ کل تعداد 90 لاکھ میں سے 50 فیصد سے زائد صارفین سمارٹ فون پر فیس بک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے سماجی رابطوں سے جڑے رہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایاکہ 90 لاکھ کی تعداد میں 70 فیصد فیس بک استعمال کرنےوالوں کی عمر 25 سال اور اس سے کم ہیں جبکہ گریجویٹ ڈگری ہولڈر پاکستانی فیس بک صارفین کی کل تعداد 20 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔پاکستان میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تجزیاتی رپورٹ مرتب کرنےوالی ویب دی ورلڈسٹریجی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ہفتے کئی ہزار نئے پاکستانی شہریوں کے پروفائلز سامنے آ رہے ہیں،جنوری میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب تھی، جبکہ 6 ماہ کے دوران فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔