
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوکریوں کی فراہمی سے متعلق ایک اور دعویٰ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ایک کروڑ سے زائد افراد کو نوکریاں فراہم کی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سالوں کے دوران ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دی ہیں۔
انہوں نے کہ ملک کے 16 لاکھ سے زائد افراد نوکریوں کیلئے بیرون ملک گئے جبکہ صرف محکمہ صحت پنجاب میں ہی 40 ہزار نوکریاں دی گئی ہیں، اگر میں تمام محکموں کی نوکریوں کی فہرست نکال کر دوں تو یہ ایک کروڑ سے بھی آگے بات پہنچ جائے گی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے آرڈیننس لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی قائد حزب اختلاف نہیں ہے جو کرپشن میں ملوث نہ ہو، موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف خود نیب کے ملزم ہیں ان کی مشاورت سے اگلا چیئرمین نیب نہیں لگاسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قائم کردہ تحقیقاتی سیل جائزہ لے گا کس کی آف شور کمپنی جائز ہے اور کس کی غیر قانونی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/T2KFTFy/10.jpg