ایک بار پھر ادویات کے بحران کا خدشہ، وزارت صحت نے خبردار کر دیا

pharimaahah.jpg

ملک میں ادویات کے بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ اگر ادویات کے خام مال کے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں میڈیکل ڈیوائسز کے بھی سنگین بحران کا خطرہ ہے اور معاشی بحران کے ساتھ جان بچانے والی دواؤں کا بحران بھی ملک کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر خط میں لکھا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

دوسری طرف پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ادویات ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہیں۔

جبکہ بینکوں کا کہنا ہے انھیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے زبانی ہدایات ہیں کہ درآمدات کی ایل سیز روکی جائیں۔ بینکوں کا دوسرا مؤقف یہ ہے کہ ڈالر کی قلت ہے، وہ زیادہ بلیک مارکیٹ میں چلا گیا ہے، ادھر دو دن قبل اسٹیٹ بینک نے پی پی ایم اے کویقین دہانی کرائی ہے کہ ادویات کی ایل سیز کسی بھی طور نہیں روکی جائیں گی۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کہاں سے اعداد و شمار لئے ہیں سب جھوٹ ہیں - دوسرے خان کے دور کے اثاثے اسٹیٹ بینک جمع کمرشل بینکوں کے دکھائے گئے ہیں جبکے نواز کے صرف اسٹیٹ بینک کے - اس سے بڑی بد دیانتی کیا ہو گی - کیا صاحب بہادر اپنے نمبروں کا ثبوت پیش کریں گے - مذاق ہے نا نواز دس ارب ڈالر کھا گیا - اگر دس ارب ڈالر نواز کھا گیا تھا تو اقامہ پر ناہلی کی ضرورت کیوں پڑی - خان کے ساڑھے تین یا چار سال میں اس کا ثبوت پیش کرتے تو نواز کو پھانسی لگا دیتے

یہ ثبوت دیکھ لو خان نے جتنے نواز سے اثاثے لئے تھے اتنے ہی لوٹائے ہیں کوئی اضافہ نہیں کیا

 
Last edited:

Back
Top