ایف بی آئی کی طرف سے جاسوسی کے ڈیٹا بیس کاغلط استعمال کیے جانے کا انکشاف

16fbsiisdtatat.jpg

پینٹاگون پر حملے کے بعد سے اس ڈیٹابیس کی تیاری شروع کی گئی تھی جس پر ناقدین کی طرف سے متعدد بار تشویش کا اظہار کیا گیا تھا: ذرائع

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے جاسوسی کے حوالے سے ڈیٹابیس کے باقاعدگی سے غلط استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی اس غیرقانونی سرگرمی کا انکشاف تب سامنے آیا جب ایک نگران عدالت کی طرف سے ترمیم شدہ دستاویز کے مطابق 6 جنوری 2021ء کو مشتبہ افراد کے کیپیٹل ہل میں داخل ہونے والے معاملے کی تفتیش کی جا رہی تھی۔


عدالتی دستاویز سے ظاہر ہوا کہ امریکی شہریوں سے تفتیش کرتے ہوئے ایف بی آئی کی طرف سے ہزاروں دفعہ غیر ملکی انٹیلی جنس پر مشتمل خصوصی انٹیلی جنس ڈیٹا بیس کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

11 ستمبر 2001ء کو امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون پر حملے کے بعد سے اس ڈیٹابیس کی تیاری شروع کی گئی تھی جس پر ناقدین کی طرف سے متعدد بار تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ (FISA) کے قانون کی آخری دفعہ 2018ء میں تجدید کی گئی تھی۔ ایف آئی ایس اے کے سیکشن 702 کے تحت ڈیٹا بیس کو برقرار رکھا گیا ہے جس کی مدت رواں سال کے آخری میں ختم ہو جائے گی۔

عدالتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء سے 2021ء کے درمیان 3 لاکھ دفعہ ایف بی آئی کی طرف سے اس ڈیٹا بیس کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے جس کا ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے اپنے ملازمین اور محکمہ انصاف کے وکلاء کے مابین غلط فہمی پر کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

امریکی شہریوں ودیگر کے بارے میں معلومات جمع کرتے وقت ڈیٹا بیس کو درست طریقے سے استعمال کرنے میں ناکامی سے ایف بی آئی کیلئے غیر ملکی انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ (FISA) کے قانون کی تجدید مشکل ہو جائے گی جس کی مدت رواں سال تک ختم ہو رہی ہے۔


سیکشن 702 ڈیٹا بیس الیکٹرانک مواصلات اور دیگر معلومات پر مبنی ایک وسیع ذخیرہ ہے جسے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی کی رسائی ہے۔

ایف بی آئی کو ڈیٹا بیس دیکھنے کا اختیار صرف اسی صورت میں حاصل ہے جب ان کے ایجنٹوں کے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہو کہ ایسی تلاش سے غیر ملکی انٹیلی جنس مقاصد کے حوالے سے متعلقہ معلومات یا جرائم کے ثبوت مل سکتے ہیں۔
 

Back
Top