ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

8hockey.jpg

پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی۔ تاہم اگلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1472586764959338503
دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 گول داغ دیے، اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کیا اور مزید دوگول کر دیے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی ایک گول کیا۔ پاکستان نے 2-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے دو، دو گول اسکور کیے ۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹمیں مد مقابل ہوں گی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سیمی فائنل میں کوریا سے بک ہوجائیں گے
ہاکی ابھی سانس لے رہی ہے مکمل مردہ نہیں ہوی اس پر بھی نجم سیتھی جیسا ایکسپرٹ بٹھا دیں جو پی ایس ایل سے پاکستان کی مردہ کرکٹ کو زندہ کرچکا ہے ہاکی بھی اس کے حوالے کردیں مگر حکومت تو ڈھونڈھ کر نااہل بندے لاتی ہے
 

fahid_asif

Senator (1k+ posts)
واہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھی ہے؟
میں نے آخری دفعہ لڑکوں کو ہاکی کھیلتے 90 کی دہائی میں سکول میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد آنکھیں ترس گئیں کسی گراونڈ میں کرکٹ کی طرح ہاکی کھیلتے ہوئے۔ بحرحال ہمت ہے ہاکی فیدریشن کی کہ گراس روٹ ہاکی کے بغیر ہی ٹیم بنا لی ہے۔
 

Back
Top