ایران: مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام وزیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

iran-famtianah.jpg

ایران میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے ملک سے بدترین مہنگائی کے خاتمے میں ناکام وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔


اس حوالے سے ایوان میں 272 ارکان میں سے 162 نے وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد وزیر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔

وزیر صنعت و تجارت کے خلاف ووٹ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت وتجارت رضافاطمی امین ملک میں صنعتی پیداوری لاگت میں اضافے اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں ، لہذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ نے ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 سے 38 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مارچ 2023 میں مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد رہی وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو مہنگائی اور کم شرح نمو کا مسئلہ درپیش ہے لیکن حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Everything is evident
But
Our government institutions have sellout their authority and freedom at cost of corruption and fear.


Some soldout souls and narrow minded people are not willing to think for country, their personal likenesses is more dear to them than the national interests.
 

Back
Top