
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خطرات کے باعث مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے اپنے پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے کی کئی فضائی حدود کی بندش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں جاری تنازع کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود فی الحال بند ہیں۔ اسی وجہ سے متعدد انٹرنیشنل ایئرلائنز نے متبادل راستوں کی تلاش میں پاکستانی فضائی راستوں کو اپنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز نے شمالی امریکا، مصر، یورپ اور دیگر ممالک کے لیے جانے والی اپنی پروازوں کے لیے پاکستان کے اوپر سے گزرنے والے روٹس کو منتخب کیا ہے۔ ان پروازوں کا نیا راستہ مغربی پاکستان سے شروع ہوتا ہے، جو آگے افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے ذریعے اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2025/06/151859382592f84.jpg