
سینئر تجزیہ کار مبشر زیدی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ شرو ع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر زیدی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور کامران خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے کہ کون زیادہ اٹھائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1699702150136222040
فواد چوہدری نے مبشر زیدی کے اس تنقیدی بیان سخت جواب دیا اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہ استنبول میں نہیں لگی، ہمارا ایک روپیہ بھی پاکستان سے باہر نہیں ہے، ملک میں معاشی تباہی شائد باہر بیٹھے لوگوں کا مسئلہ نا ہو ، مگر ہمارا یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آرمی چیف کریں یا کوئی سیاسی جماعت، جو بھی معاشی بحالی اور استحکام کیلئے کام کرے گا اس کی تعریف ہی کریں گے، سیاست تو ابھی ہو نہیں رہی جب ہو گی دیکھ لیں گے، دو دو ٹکے کے ٹرولز میں اور آپ جیسے معتبر آدمی میں فرق ہونا چاہیئے۔
https://twitter.com/x/status/1699712311475499129
مبشر زیدی نے فواد چوہدری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ سویلین بالادستی ی بات کرتے تھے تو میں آپ کا حامی تھا،مجھے پتا ہے کہ سیاستدانوں پر کس قسم کے دباؤ ہوتا ہے، مگربطور پاکستانی ہم سیاستدانوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی مزاحمت کریں گے اور چار ڈکٹیٹر اور دس چیف گزرے ہیں مگر ہمارا ملک ٹھیک نہیں ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1699777934234615829
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zaid11h1h111.jpg