انڈیکس بلند سے بلند

barca

Prime Minister (20k+ posts)
حصص مارکیٹ؛ انڈیکس پہلی بار 18636پر جاپہنچا

111902-KarachiStockExchangePhotoFile-1365188526-272-640x480.JPG

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا
جس سے انڈیکس تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ تیزی کے باعث45.15 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید3 ارب17 کروڑ9 لاکھ67 ہزار901 روپے کا اضافہ ہوا، کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزر سمیت دیگر بلیوچپس میں وسیع پیمانے پر خریداری رحجان برقرار رہنے سے ایک موقع پر104.56 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی18700 کی تاریخی حد بھی عبورہوگئی تھی۔ بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس22.59 پوائنٹس کے اضافے سے18636.03 اور کے ایس ای30 انڈیکس25.38 پوائنٹس کے اضافے سے14546.19 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس6.78 پوائنٹس کی کمی سے32934.50 ہوگی[/IMG]
 

Corrupt

Senator (1k+ posts)
jus wait for delisting of Unilever to get complete.
phir index sahi level pai aajayega.
 

Back
Top