
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشنز میں اضافہ کردیا ہے ، سابق اسٹارکرکٹر شاہد خان آفریدی نے بورڈ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سابقہ کھلاڑیوں کیلئے پنشنز میں اضافے سے متعلق فیصلے کا اعلان چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کیا اوراپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے اس عہدے میں آتے ہی اس فیصلے کا وعدہ کیا تھا جس کا آج میں اعلان کرنے والا ہوں، اس وقت سابقہ کھلاڑیوں کو 42ہزار، 48 ہزار اور 54 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے پنشنز ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ پنشنز ناکافی ہیں اس لیے میں نے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سابقہ کھلاڑیوں کی پنشنز میں ایک لاکھ روپے ماہانہ کا اضافہ کیا جائے، یہ اضافہ 42ہزار، 48ہزار اور 54 ہزار کی تمام کیٹیگریز کیلئے یکساں ہوگا۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بورڈ نے ایک اور فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی سابقہ کرکٹر کی وفات کی صورت میں پنشن اس کی بیوہ کو منتقل ہوجائے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اس اعلان پر بہت خوش ہوا ہوں، ہمیں کرکٹرز کو سپورٹ کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے، خصوصا ان کھلاڑیوں کی جو اتنے خوش قسمت نہیں ہیں جتنے ہم لوگ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1527292186580004865
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ramiz-raja111.jpg
Last edited by a moderator: