
اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار، 83 ارب 9 کروڑ روپے خرچہ
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے, سات ماہ سے جاری شادی کی شایان شان تقریبات نے سب کے ہوش اڑا دیئے ہیں,مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی کو شاندار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی کیا بالی ووڈ کیا ہالی ووڈ دنیا بھر کے نامود افراد کو ایک چھت تلے جمع کرلیا, اس شادی پر کتنا خرچہ آیا یہ سن کر تو ہوش نہ اڑے ایسا ممکن نہیں.
کئی ماہ سے جاری شادی کی تقریبات پر 25 سو کروڑ بھارتی روپے (83ارب 9کروڑ پاکستانی روپے ) پانی کی طرح اڑائے گئئ ، جیو ورلڈ کنونشن سینٹرمیں ہفتے کی رات جاری تقریب میں نریندر مودی سمیت کئی نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔
مودی نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی،پرستاروں نے جلوے بکھیرے، ایک تقریب میں مادھوری ڈکشٹ کا چولی گانے پر رقص،جبکہ بارات پہنچنے پردولہے کی والدہ نیتا امبانی سمیت متعدد شخصیات کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
گزشتہ روز تقریب میں بالی ووڈ کے سپرا سٹار امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، دیپیکا پڈوکون، جھانوی کپور، اننیا پانڈے جیسے اداکار بھی گزشتہ روزجلوہ گرہوئے۔ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کا سب سے چھوٹا بیٹا 29 سالہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ،رادھیکامرچنٹ معروف دوا ساز مغلوں کی بیٹی ہیں۔
رادھیکا مرچنٹ نےامبانی خواتین کی روایت کی پیروی کرتے ہوئے ڈیزائنر جوڑی ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کاسرخ اور کریم رنگ کا تیار کردہ لباس پہنا,رادھیکا مرچنٹ کے لباس میں ہاتھی دانت کے رنگ کا زردوزی کٹ کا کام تھا۔رادھیکا مرچنٹ نے زیورات میں ایک بڑے ہیرے اور زمرد کا ہار، ایک چوکر، بالیاں اور ایک مانگ ٹیکا پہنا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا کی جانب سے پہنا گیا زیور پہلے اُن کی نانی، پھر والدہ اور بعد ازاں اُن کی بہن کی جانب سے اپنی شادی پر پہنا گیا تھا۔
کلب ون ایئر کے سی ای او راجن مہرا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو لے جانے کے لیے 100 سے زیادہ پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے جائیں گے,رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی اب تک کی سب سے مہنگی بھارتی شادیوں میں سے ایک ہے۔
صرف جسٹن بیبر نے 83 کروڑ روپے وصول کیے، جو ریحانہ کے تقریباً 41 کروڑ معاوضے سے دوگنا ہے۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہونے والی شادی میں جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے، وہیں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنی فلم ’کھل نائک‘ کے مشہور زمانہ گانے ’چولی کے پیچھے‘ پر رقص کرکے محفل میں جان ڈال دی۔
آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت ہی 6سے 7لاکھ بھارتی روپے تھی۔
مہمانوں کو اس دعوت نامے کے ساتھ 10سے 12ہزار روپے کی ایک چادر، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی تحائف بھی بھجوائے گئے تھے۔ مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے اور ان کی بیٹی ایشا امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 3لاکھ بھارتی روپے تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anamth1i11h.jpg