
حکومت ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن ہمیں ملک دشمن قرارنہ دے، اے آروائی کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال کا اہم بیان
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ جب سےاےآروائی کا قیام عمل میں آیا،ہمارا ایک ہےنظریہ اورایک ہی مقصد ہےاوروہ ہےہماراعظیم وطن پاکستان،ہم آج بھی اسی نظریےپرقائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہیےبیرونی ہو یااندرونی اےآروائی نےہرحالت اورہرقیمت پراپنےملک اورافواج کادفاع کیا، اےآروائی اپنی عظیم فوج کی قربانیوں اور ملک کےلیےاس کی خدمات کو ہمیشہ سامنےلاتا رہا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جوچینل اورسیاسی قوتیں ماضی میں ملک،ریاست اورفوج پرحملےکرتےرہے،آج وہ اےآروائی پرالزام تراشی کررہی ہیں۔
سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بناناچاہتی ہےتوضروربنائیں لیکن مجھےاورمیرےادارےکوفوج اورملک دشمن قرارنہ دے،اےآروائی نےہمیشہ سیاسی جماعتوں کواپنے پلیٹ فارم سےبات کرنےکاموقع دیا،ایسا ہی ایک معاملہ پیرکےروز ہواجب گل صاحب نےاپنی رائےدی،
https://twitter.com/x/status/1557086046709489665
اے آروائی سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت غلط طور پرایک سیاسی شخصیت کی ذاتی رائےاےآروائی سےجوڑنےکی کوشش کررہی ہے،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salman-iq1b1l.jpg