
وکلاء کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء کنونشن میں شریک ہوں گے: صدر لاہور ہائیکورٹ بار
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آج خط لکھ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر اعتماد میں لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 دن پہلے ہی پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کیے تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے کیونکہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء کنونشن میں شریک ہوں گے، وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف آل پاکستان وکلاء کنونشن 27 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب خاتون سیکرٹری صباحت رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639170597161762818
یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور عوام نے آئین کی حفاظت کرنی ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ۔ سپریم کورٹ کے ججزکو بلیک میل کرنے کے لیے پوری مہم چلائی جا رہی ہے، دبائو ڈالا جارہا ہے لیکن سپریم کے ججز تاریخ کے سامنے سرخرو ہوں گے، کروڑوں لوگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/eletion-pak-cn-lw.jpg