
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی، امریکی شہر واشنگٹن میں قائم پاکستان سفارتخانے کی تاریخی عمارت فروخت کر دی گئی، یہ عمارت بولی میں پاکستانی امریکی بزنس مین حفیظ خان نے خرید لی۔
عمارت نیا سفارتخانہ بننے کے بعد 2003 سے خالی پڑی ہوئی تھی، عمارت نہ صرف مخدوش حالت میں تھی بلکہ اس کا خصوصی اسٹیٹس بھی واپس لے لیا گیا تھا، حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے، عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی اور یہ 7.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، جب کہ اس سے قبل اس عمارت کی بولی 6.8 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔
اس عمارت میں سفارتخانے کا ڈیفنس سیکشن 1950 کی دہائی سے 2000 تک قائم رہا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے عمارت کو فروخت کرنے کی تصدیق کی،ہم عمارت کی فروخت کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں، سفارتخانے نے عمارت کی فروخت کے لیے اخبار میں اشتہار دیا اور کئی بولیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمارت ابھی مارکیٹ میں ہے، اس کی فروخت کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،عمارت کو تزئین و آرائش سے قبل یا بعد میں فروخت کرنے کے حوالے سے ہم تشخیص کار سے رابطے کر رہے ہیں کہ عمارت کے لیے کیا بہتر ہے،ہم جلد بازی نہیں کر رہے، ہم وہ معاہدہ طے نہیں کریں گے جس میں پاکستان کا فائدہ نہ ہو۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں سفارتخانے کی نئی اور پرانی عمارتوں کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم سفارتخانے نے کہا ہے کہ دونوں میں کسی بھی عمارت کو فروخت نہیں کیا جارہا،پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت سال 2000 کے اوائل میں تعمیر ہوئی تھی جبکہ پرانی عمارت بھارتی سفارتخانے کے قریب میساچوسٹس ایونیو پر واقع ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistan-em-usa.jpg