
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چيف کی ایکسٹنشن سے متعلق قانون ميں تبديلی درست نہيں، فوج کی عزت کے خاطر توسيع کا قانون پاس کرايا لیکن يہ قانون واپس ہوگا۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف آرمی چيف کی ایکسٹنشن سے متعلق قانون واپس ليں گے بلکہ فوج کا ادارہ بھی اسے واپس کروائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثارکی ن لیگ میں واپسی کا امکان کم ہے مگر جہانگيرترين ن ليگ کا حصہ بن سکتے ہيں۔چوہدری نثار سے متعلق انکا کہنا تھا کہ جو شخص مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا نہ ہو تو اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔
لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں ہوا۔ہم کسی غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ میں حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا ہے، ملک میں غیر آئینی مداخلت کے اثرات نظر آتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے مداخلت کرتی ہے۔
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بیساکھياں ہٹيں گی تو ہی تحريک عدم اعتماد کامياب ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahidii1i1.jpg