
وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ممکنہ اعتماد کی تحریک پر وزیراعظم ہاؤس میں ہلچل مچ گئی ہے، ممکنہ اعتماد کے ووٹ کے پیش نظر وزیراعظم آفس نے اسمبلی سے اراکین اسمبلی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے اراکین اسمبلی کی تازہ ترین فہرستیں طلب کی ہیں۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اس وقت331 اراکین موجود ہیں، پی ڈی ایم حکومت کو 181 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے85، پیپلزپارٹی کے 58، ایم ایم اے کے14، ایم کیو ایم کے 7،بی این پی اور بے اے پی کے چار چار، مسلم لیگ ق کے 3، اے این پی اور جے ڈبلیو پی کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔
حکومت کو4 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں محسن داوڑ، علی وزیر، اسلم بھوتانی شامل ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد150 ہے جس میں پی ٹی آئی کے 121،21 منحرف اراکین، جی ڈی اے کے تین ،مسلم لیگ ق پرویز الہیٰ گروپ کے تین، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ اور بی اے پی کا ایک، ایک رکن بھی شامل ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں 11 نشستیں خالی ہیں، 7 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر عمران خان فتح یاب ہوئے تھے مگر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا، ایک نشست پر عمران خان نااہل ہوگئے تھے۔
ایک نشست جعفر لغاری کی وفات پر خالی ہوئی، روحیلہ حامد، محمود مولوی اور ندیم خان نے بھی اپنی نشستوں کا حلف نہیں اٹھایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrh1i1h1h1.jpg