اشتہاری اور مطلوب ملزمان کو جعلی اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

xLR3422tmY.jpg


اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے اشتہاری اور مطلوب ملزمان کو جعلی اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آے نے اس اسکینڈل میں ملوث نادرا کے ایک اہلکار کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادرا کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا ہے جو 175 جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث پایا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، اہلکار نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، اور اس کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے انکشاف کیا کہ گرفتار اہلکار جعلی وزارت داخلہ کے خطوط نادرا کے سسٹم میں اپ لوڈ کرتا تھا اور اسلحہ لائسنس جاری کرتا تھا۔ یہ جعلی لائسنس جون، اگست اور ستمبر کے دوران جاری کیے گئے۔ لائسنس ہولڈرز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1867168581282382161
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے 22 ستمبر کو 9 افغان شہریوں کی کراچی میں جعلی میڈیکل ویزوں پر امریکا اور جاپان جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ یہ افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے تھے اور دیگر ممالک کے ویزے حاصل کرتے تھے۔ انہیں عدالتی احکامات پر جیل منتقل کر دیا گیا۔​
 

Back
Top