اشارے پر نہ رکنے والا نوجوان جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق

shahhh11211.jpg

موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا جبکہ ان کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھی جو محفوظ رہی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس

سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹریفک کے اشارے پر نہ رکنے والے ایک نوجوان موٹروسائیکل سوار شہری کو تعاقب کرنے کے بعد شاہین فورس کے اہلکاروں نے رہائشی عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دیا جس کے بعد ابتدائی تفتیش میں جرم ثابت ہونے کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ واقعہ شارع فیصل تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

ڈی آئی جی ایس مقدس حیدر کی ہدایت پر ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کی زیرنگرانی ابتدائی تحقیقات میں پولیس افسران نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا جبکہ ان کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھی جو واقعہ میں محفوظ رہی۔


حکام کا کہنا تھا کہ شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد کو ٹریفک اشارے پر رکنے کا کہا لیکن وہ نہیں رکا جس کے بعد شاہین فورس کے اہلکاروں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا اور ایک رہائشی عمارت کے احاطے میں اس پر فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے عامر حسین نامی نوجوان رہائشی عمارت کی سیڑیاں چڑھتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے شاہین فورس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متوفی کے لواحقین سے رابطہ کرنے کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا جبکہ فائرنگ کرنے والے شہریار، فیصل اور شہریار نامی پولیس اہلکاروں لاک اپ میں موجود ہیں۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Hafiz Karachi mein khoaf o Hiraas paida kar raha hai ——- Next step ——​

Murdarion Aur Altaf Kaliya ki terrorist organizations kay through control karnay ka masooba hai ——- Public nay isay na roaka tu —- Zulm kay — Last 37 saal kay record toot jain gay ——- Say No to Hafiz​

 

Back
Top