
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرلی جائیں،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے، جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا،
الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے، حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے اکٹھا کر لیا ہے، تمام قومی اور صوبائی اسمبلی حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 میں 2022 تک مکمل کی جائیں گی۔
حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی 2022 تک کرلی جائے گی،ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 جون تک تک الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن تمام اعتراضات پر یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کرے گا،ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حلقہ بندیوں کا کام 3اگست 2022 کو مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی حتمی اشاعت 3 اگست کو کی جائے گی۔
پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کرچکی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے کیخلاف ہے،نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں،الیکشن کمیشن کا شیڈول غیر آئینی قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی استدعا کی تھی کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست قرار دی جائیں،الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیر سے روکا جائے،
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp-election-pk-nt.jpg
Last edited by a moderator: