
مجرم کے عمرقید کا دورانیہ اس کی زندگی کے ختم ہونے تک ہے، 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد: عدالت
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک 30 سالہ غیرملکی خاتون سے زیادتی کے کیس کا 9 بعد کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق مجرم محمد سفیر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجرم کے عمرقید کا دورانیہ اس کی زندگی کے ختم ہونے تک ہے۔ مقدمے کی پیروی پبلک پراسیکیوٹر رانا احسان عباس کر رہے تھے۔
پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے متاثرہ خاتون کا ٹرائل کے دوران ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کروایا جبکہ ٹرائل کو مکمل ہونے میں چند ماہ لگ گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ متاثرہ 30 سالہ سوئیڈش خاتون کے ساتھ ان کے سیکیورٹی گارڈ محمد سفیر نے زیادتی کی تھی۔مجرم سفیر احمد کو عمر قید کے ساتھ 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال 6 جون 2022ء کو سویڈش خاتون سے ان کے گھر میں سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ محمد سفیر نے زیادتی کی تھی جس کے بعد مجرم محمد سفیر کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1537075136255381504
زیادتی کا شکار متاثرہ غیرملکی خاتون نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کروایا تھا اور تفتیش کے دوران مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سکیورٹی گارڈ پر رات کو بیڈروم میں گھس کر زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
آئی جی اسلا م آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی سٹی نوشیروان علی، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم زیدی ودیگر افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی جس نے زیادتی کرنے کے بعد روپوش ہونے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/swdiaah.jpg