اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی حکومتی کوشش ناکام

sh1h1112.jpg

الیکشن کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ختم ۔۔ حکومت کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیتی الیکشن مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے،

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے اور اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

وفاقی حکومت نے 19 دسمبر الیکشن سے 12 دن پہلے یونین کونسلز 101 سے بڑھاکر 125 کردی تھی جس کے باعث الیکشن ملتوی ہونیکا خدشہ تھا۔ حکومت کے اس اقدام کو تحریک انصاف نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1605134284376997888
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ اسلام آباد میں 80 سے زائد نشستوں پہ PTIواضح اکثریت سے جیت رہی تھی اور آج امپورٹد حکومت نے الیکشن روکنے کے لیئے چال چل دی
https://twitter.com/x/status/1605133038018519040
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں ہی ان بنارسی ٹھگوں اور جرنیلوں کو اپنی اوقات پتا لگ جائے گی
 

Back
Top