امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری طاقت کو مکمل طور پر ختم کر سکے، تاہم ہم ایران سے مذاکرات کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ مذاکرات سے پہلے جنگ بندی (سیز فائر) ہو جائے۔
نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر زمینی حملہ آخری آپشن ہوگا، اور اگر ایسا فیصلہ کرنا پڑا تو اس کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فضائی حملے روکنے کا کہنا آسان نہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کی اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی ایٹمی طاقت کو مکمل طور پر تباہ کر سکے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران پہلے ہی جوہری صلاحیت کے لیے کافی مواد جمع کر چکا ہے۔ اسرائیل کا راستہ درست ہے جبکہ ایران کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے۔ اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ آوروں کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایران سے بات چیت کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ مذاکرات سے پہلے سیز فائر ہو۔
علاوہ ازیں، امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کر سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا دوں تو مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، اس لیے مجھے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/90VJyfZG/trumo.jpg
Last edited by a moderator: