اسرائیل فلسطین جنگ: شنیرا اکرام اور ارمینہ خان آپس میں الجھ پڑیں

shaen1i11h21.jpg

مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا، شنیرا اکرام اور ارمینہ خان آپس میں الجھ پڑیں

فلسطین میں جاری حالیہ کشیدگی کے معاملے لیجنڈ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام اور مشہور اداکارہ ارمینہ خان سوشل میڈیا پر الجھ پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ لفظی جنگ شنیرا اکرام کی ایک ایکس پوسٹ سے شروع ہوئی جس میں انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی کسی معاملے پر اپنے رائے کا اظہار کرنے سے نہیں ڈری، مگر اس وقت میں بہت جذباتی ہوں اور میرے پاس کہنے کو ایک لفظ بھی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1719875055424065704
شنیرا اکرام کے اس بیان پر مشہور اداکارہ ارمینا خان نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس پاکستانی معاملے پر بات کرنے کیلئے بہت کچھ ہوتا ہے، یا تو فلسطین کے معاملے پر بات کریں یا اپنے یہ ڈرامے اپنے تک محدود رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1720053393455034647
شنیرا اکرام نے ارمینا خان کی تنقید پر جوابی تنقید کی اور دنیا کی اس صورتحال اور روزانہ نظر آنے والے درد کے باوجود آپ میرے لیے نفرت کا اظہار کررہی ہیں، آپ مجھے یا میرے معاملات کو نہیں جانتی ہیں، پھر بھی ہم جو کوئی بھی ہیں ، ہم دونوں مائیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اپنے آواز اتحاد اور بھائی چارے کےفروغ کیلئے استعمال کرنی چاہیے، میرے خیال میں یہ آپ کے بڑے ہونےکاوقت ہے ،آپ نے صرف خبروں میں آنے کیلئے اس حد تک گر گئی ہیں۔

شنیرا اکرام کو ارمینا خان پر یہ تنقید مہنگی پڑگئی ، اس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے شنیرا اکرام کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر شنیرا اکرام نے اپنی یہ پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔
sn1-1699083222.jpg
 

Back
Top