
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملہ کر دیا۔
اسرائیلی ٹی وی کے مطابق حماس کے حملے میں 100 اسرائیلی ہلاک، 800 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا جبکہ فلسطینی سفیر کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ان حملوں پر دنیا بھر میں سخت ردعمل آرہا ہے، پاکستان کی جانب سے بھی سخت ردعمل آیا ہے۔اس ضمن میں عمران خان کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق عمران خان کے ٹویٹ اور بیانات وائرل ہورہے ہیں
عمران خان نے 15 جولائی 2014 کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میرا نام عمران خان ہے میں پاکستان سے ہوں اور غزہ کو سپورٹ کرتا ہوں
https://twitter.com/x/status/492578802036654080
اس ٹویٹ کو 44 ہزار سے زائدہ افراد نے ری ٹویٹ اور 66 ہزار نے لائیک کیا جبکہ ایک بار پھر اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1710634266239926746
عمران خان نے بطور وزیراعظم اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سخت ردعمل اپنایا اور انہوں نے کامران شاہد کے پروگرام میں نہ صرف اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تردید کی تھی جبکہ اسرائیل کی کاروائیوں کی شدید مذمت بھی کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1710638119559569457
عمران خان نے نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا پر بھی اسرائیل سے متعلق سخت موقف اپنایا اور اسرائیل کی کاروائیوں کو ایکسپوز کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1710666887103988222 https://twitter.com/x/status/1710700224564339012
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ آج عمران خان ہوتا تو یہ مقدمہ سب سے اچھا لڑتا ۔ عالم اسلام کا وکیل پابند سلا سل ہے
https://twitter.com/x/status/1710764284794306844
ڈاکٹر شہبازگل کا اس پر کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ آج پھر ظلم کا بازار گرم ہے۔ آج اگر خان جیل سے باہر ہوتا تو ایک توانا آواز مظلوموں کے لئے میسر ہوتی
https://twitter.com/x/status/1710753043375869978
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h1i2h2h1131.jpg