ارسلان کی فیملی پر ظلم کو پی ٹی آئی کا بیانیہ قراردینے پر پولیس پر تنقید

puanh1h121h1.jpg

چودہ سالہ ارسلان کے بہنوئی کا بیان جاری کرنے پر لاہور پولیس پر شدید تنقید۔۔ پی ٹی آئی کےبیانیےسےلاتعلقی سےکیاپولیس کےجرائم ختم ہوجائیں گے؟: سوشل میڈیا صارف

لاہور پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے 9 مئی (یوم سیاہ) کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 14 سالہ بچے ارسلان کے بہنوئی کا بیان جاری کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جس کے بعد ریپلائی کا آپشن بند کر دیا گیاہے۔ لاہور پولیس کے ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام کے مطابق ارسلان کے بہنوئی کی طرف سے پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق نوجوان ارسلان کے اہل خانہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ارسلان کے بہنوئی نے کہا ہے کہ پولیس انکوائری ٹیم اگلے 3 دنوں کے اندر اپنی انکوائری مکمل کرے ہمیں پولیس پر مکمل اعتماد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1692061377605820501
ایک سوشل میڈیا صارف احمد وڑائچ نے لکھا کہ: 14سالہ بچے کو 9 مئی کیس میں اٹھایا، جیل رکھا، اس کی بہنوں سے بدتہذیبی کی گئی، بچے سے بدتمیزی ہوئی، عدالت نے ضمانت دی، رہا ہوا گھر آیا، پولیس نے دوبارہ 3 چھاپے مارے، ارسلان کے والد کی موت ہو گئی! اس سب میں پی ٹی آئی کا بیانیہ کیا ہے؟ کوئی انسانیت؟ شرم؟ حیا؟ اخلاقیات؟
https://twitter.com/x/status/1692080411319411125
اکرم راعی نے ردعمل میں لکھا کہ:لاہور پولیس نے اس ٹویٹ کی رپلائی کی آپشن کیوں بند کر دی؟ کیا ارسلان کے اہل خانہ کے پی ٹی آئی کے بیانیہ سے اعلان لاتعلقی سے پولیس بیگناہ قرار پائی ہے؟ اس ٹویٹ پر عوام نے لاہور پولیس کو محبت کے جو پھول پیش کرنے تھے، رپلائی کی آپشن بند ہونے کے بعد وہ کیسے پیش کریں گے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1692141340036116900
شمس خٹک نے لکھا کہ:پی ٹی آئی کے بیانیہ سے کوئی لا تعلقی کرتا ہے یا کوئی تعلق رکھتا ہے سیاسی پارٹیوں کے بیانیہ سے آپکا تعلق نہیں ہونا چاہیے ! آپ بس یہ بتائیں کہ آپ نے تیرہ سال کے بچے کو گرفتار کیا تھا یا نہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1692083207565390158
سعید بلوچ نے لکھا کہ: سیاسی جماعت مت بنیں، آپ کی وردی میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جنہوں نے ایک نابالغ بچےکوقید میں رکھا،عدالت نےرہاکیا تو پھرگرفتارکرنےپہنچ گئے،کالی بھیڑوں کو پکڑیں، پچھلے 17 ماہ سےلاتعلقی والاڈرامہ ہی چل رہا ہے! سب حقیقت جانتےہیں،پی ٹی آئی کےبیانیےسےلاتعلقی سےکیاپولیس کےجرائم ختم ہوجائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1692087919857774943
فیضان خان نے لکھا کہ: کسی نے سیاست سیکھنی ہے تو پولیس دستیاب ہے!
https://twitter.com/x/status/1692088187458613357
ایوب خالد بلوچ نے لکھا کہ: پولیس کے پاس اپنی بے گناہی کے لئے سب سے طاقتور ہتھیار ملزم کی بہنیں اور ان کے شوہر ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1692073612411343035
راسخ عباسی نے لکھا کہ: پی ٹی آئی کا تو کوئی بیانیہ نہیں تھا ،سب بیان تو ارسلان کے گھر والوں کے چلے تھے! ڈرامے باز پولیس نے رپلائی سیکشن بند کر دیا ہے، کیا بچے کی ماں کے بیان جھوٹے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1692120185283764450
 

Back
Top