
سینئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ سابق وزیراعظم سے بطور پاکستانی اداکار ملنے آئے تھے، وہ تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کہا کہ وہ ٹھیک ہیں باقی ان کا علاج چل ہی رہا ہے۔
توقیر ناصر کی نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نواز شریف سے ثقافت کے موضوع پر گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافت کے موضوع پر میری سابق وزیراعظم سے بڑی خوبصورت باتیں ہوئی ہیں۔
توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ میرا جو اصل محاذ ہے وہ ثقافت کا محاذ ہے اس ضمن میں جہاں جہاں کمی نظر آ رہی ہے میں نے اس کی نشاندہی کی ہے۔ جب کہ نواز شریف نے میری باتوں سے اتفاق بھی کیا ہے۔ اگر ہم اپنی اقدار کی بات کریں تو نواز شریف اعلیٰ اقدار کےحامل شخص ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1481288500741820423
اداکار کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کا ایک کردار تھا جو کہ ایک عرصے سے سرکاری ٹی وی نبھا رہا تھا مگر وہ اب کہیں رک گیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے ماشاءاللہ وہ خوش قسمت ہیں ان کا ٹریٹمنٹ تو ظاہر ہے چل رہا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے ان سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے میں بڑے عرصے سے ان سے ملنا چاہ رہا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف سے لندن میں اسٹیج اداکار ہنی البیلا اور طاہر انجم بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tauqieie11212.jpg