احمقانہ حرکت کر بیٹھے ،پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنےپر مونس الٰہی کاردعمل

permonsh1h1i1.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر مونس الٰہی کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا۔۔ مونس الہٰی نے کہا کہ گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو۔
https://twitter.com/x/status/1606148722936598530
انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا، لیکن اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں، اب دوبارہ ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست 5 صفحات پر مشتمل ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی ٰکو خط لکھا ہی نہیں ،خط اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھا گیا، وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو نہیں۔

درخواست گزار کامزید کہنا تھا کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا طلب نہیں کر سکتے ، گورنر کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اختیار نہیں ،متن

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

تم دونوں باپ بیٹا وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلتے تو شاید یہ نوبت ہی نہ آتی . تم دونوں اپنے آپ کو بہت سیانا سمجھتے رہے . اب نتیجہ سب کے سامنے ہے . اگلوں نے غیر آئینی اقدامات بھی کتنے دھڑلے سے کیے ہیں . کچھ ہوش آئی اب کہ اب بھی نیشنل اسمبلی کی ٢٠ اور صوبائی کی ٣٠ سیٹیں چاہئیں تم لالچی باپ بیٹے کو ؟؟؟
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Who's at fault Moonis or whole of PTI members, or all awaam of Pakistan deserves better than this.
 

Back
Top