
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کل تین حکومتی اتحادی جماعتیں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرنے والی تھیں کہ کسی شخص کو ایک ڈراؤنا خواب آگیا۔
جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں اندر کی خبر دیتے ہوئے عار ف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت کی 3 اتحادی جماعتوں کے حکومت سے علیحدگی سے متعلق 90 سے 95فیصد معاملات طے ہوچکے تھے جبکہ چھوٹے چھوٹے معمولی ایشوز پربات ہونا باقی ہے جو کسی وقت بھی حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کل کسی کو ایک ڈراؤنا خواب آیا جس کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس نہیں کی گئی، مگر میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ آج اس وقت تک اتحادی جماعتیں حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرچکی ہیں اور ان کے 95 فیصد معاملات بھی طے پاچکے ہیں، باق معاملات کیلئے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1503381225708396547
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام مطالبات بادی النظر میں آصف علی زرداری نے حل کرلیے ہیں،یہی وجہ ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بجائے جلسے جلوسوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اللہ پاک نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا ہے مگر وزیراعظم عمران خان نے دیر کے جلسے میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دیدی اور کہا کہ جانور نیوٹرل ہوتا ہے،عمران خان کو یہ نہیں پتا کہ جانور نیوٹرل نہیں ہوتا ہر طاقتور کمزور کو کھاجاتا ہے اور جانور مردار کھاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان اشرف المخلوق ہے اور یہ انسان کی صفت ہے کہ وہ اپنے سامنےاچھائی اور برائی کو دیکھ کر فیصلہ کرے،نیکی و بدی کا فرق کرے، اچھے اور برے کا فرق کرے،کسی ایک کو ڈاکو ڈاکو کہنے پر وہ شخص ڈاکو نہیں ہوجائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/pwyMDhw/khalid-maqbool-sidiqi.jpg