ابصارعالم سے متعلق پیمرا کے فیصلے پر مختلف صحافیوں کا کیا کہنا ہے؟

absaralm11.jpg


پیمرا نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو 25 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار روپے پیمرا کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی،پیمرا نے سابق چیئرمین ابصار عالم کو پوری تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تقرری غیرقانونی قرار دی تھی۔

انہوں نے بطور چیئرمین پیمرا 5 کروڑ 3 لاکھ سے زائد رقم تنخواہ کی مد میں لی تھی، پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابصار عالم تنخواہ وابس پریں۔پیمرا کا کہنا ہے کہ ابصار عالم تقرری سے عدالتی فیصلے تک تنخواہ کا حق رکھنے کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔

پیمرا کی جانب سے ابصارعالم سے متعلق فیصلوں پر مختلف صحافیوں کا ملاجلاردعمل سامنے آیا، کچھ نے ابصارعالم کی حمایت کی تو کچھ نے پیمرا کے فیصلے کو درست قراردیا۔

ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹ کیا کہ ابصار عالم سے وہ 5 کروڑ 30 لاکھ واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا کہا گیا جو انہوں نےاپنی غیرقانونی تقرری سے اینٹھے تو "صحافت"کو خطرہ،پرویز رشید سے پنجاب ہاؤس میں سالوں رہنےکا کرایہ قومی خزانےمیں جمع کروانےکا کہا گیا تو "جمہوریت" کو خطرہ،لیکن تبدیلی عمران خان نہیں لا رہے۔ واہ!

https://twitter.com/x/status/1477549050035679234
ملیحہ ہاشمی نے مزید لکھا کہ حکومت کا یہ مطالبہ %100 درست ہے کہ ابصار عالم بطور چیئرمین پیمرا تنخواہ و مراعات کی مد میں لیے گئے کروڑوں روپے واپس کریں۔ عدالت بھی جناب کی تقرری ناجائز قرار دےچکی ہے،میاں صاحب نے میرٹ سے ہٹ کر ابصار عالم کو وزیراعظم یا صدر سےزائد تنخواہ پر پیمرا سربراہ لگا کر میڈیا کو کنٹرول کیا۔
https://twitter.com/x/status/1477338471144603654
میمبر آرگنائزیشن کمیٹی آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے لکھا کہ ابصار عالم کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے لیے سول سوسائٹی اور جمہوری سیاسی جماعتوں کو اپنا کرا دار ادا کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1477322924314927105
صحافی اور میزبان ارشد شریف نے لکھا کہ صحافت کو سیڑھی بنا کر سرکاری عہدہ لینے والے بہروپیے نے پانچ کڑوڑ تیس لاکھ روپے اپنی غیر قانونی تعیناتی کے عوض وصول کئے اور پیمرا کو اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے میڈیا کے خلاف استعمال کیا-
https://twitter.com/x/status/1477544237617098755
انصار عباسی نے سوال کیا کہ کیا اُن ججوں کی تنخواہیں واپس لی گئیں جنہوں نے PCO کے تحت حلف اُٹھایا اور جن کی تعیناتی کو سپریم کورٹ نے خود غیر قانونی قرار سے کر ختم کیا؟؟
https://twitter.com/x/status/1477534907140300802
پیمرا کے اس فیصلے پر معروف صحافی رضارومی ابصار عالم کی حمایت میں میدان میں آئے اور انہوں ںے کہا کہ یہ تو زیادتی کی انتہا ہوگئی۔ نوکری سے نکلوا یا، بدنام کیا اور اب جرمانے ٹھوک دیے،ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔ امید ہے کہ ہمارے جمہوریت پسند وکلاُ انصار عباسی کی قانونی معاونت کریں گے، میڈیا والے ساتھ دینگے اور عملاً معطل پارلیمنٹ اس کا نوٹس لے گی۔
https://twitter.com/x/status/1477286040515796992
رضارومی کے اس ٹویٹ پر اینکر عمران خان نے جوابی ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ بھائی وہ تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا اترے بغیر سیاسی وابستگی کی بنیاد پر عہدے پر براجمان رہے۔
https://twitter.com/x/status/1477294239222484995
رضا رومی نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ عمران بھائی کسی ملازمت کے رولز ریلیکس کر دیے جائیں اور ایک شخص نئے قوانین کے تحت معیار پر پورا اترتا ہو، تو اس کا قصور نہیں۔ ان حکومتی عہدیداران سے عدالت لے پیسے، ابصار عالم نے کام کیا، اور اس کی اجرت لی۔ یہ واپس لینا خلافِ دین بھی ہے، اور اخلاقیات بھی اس کی اجازت نہیں دیتیں۔
https://twitter.com/x/status/1477330975285813259
رضا رومی کی جانب سے ابصارعالم سے پیسے واپس لینے کو دین کے خلاف قراردینے کے بیان پر دیگر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے جاری ہیں، ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ یہی رولز اگر کسی فوجی کے لئے ریلیکس کئے جاتے تو آپ یہی بیانیہ رکھتے۔
https://twitter.com/x/status/1477552408322580486
صحافی عمر انعام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عطاء الحق قاسمی کو پی ٹی وی میں لگاکر قومی خزانےکو 20 کروڑ روپےکا چونا لگایا۔ ابصارعالم کو پیمرا میں لگا کر قومی خزانےسے 5 کروڑ اس پر نچھاور کیے۔ ابھی صرف یہ 2 کیسز ہیں۔ ان جیسےسینکڑوں لوگوں کو قومی خزانے سے بے دریغ نوازا گیا۔ ان کے پیٹ سے عوامی رقوم نکلوانا ضروری ہے

https://twitter.com/x/status/1477564121751166979
 

Back
Top