
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نےآئندہ چند ہفتے میں پارٹی کا نیا بیانیہ عوام کے سامنے لانےکا اعلان کردیا ہے، صحافی برادری نے دلچسپ تبصرو ں کا ڈھیر لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں خرم دستگیر ، جاوید لطیف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نیا بیانیہ سامنے لائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1783836314422698212
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے نئے بیانیے کی منظوری میاں نواز شریف دیں گے، وہ مفاہمت کا بیانیہ ہو یا مزاحمت کا، آئندہ چند میں اس بیانیے کو عوام کے سامنے لائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1783837710815506903
ن لیگی رہنما کی جانب سے اس اعلان پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں مل رہے ہیں۔
صحافی اسد کھرل نے اس اعلان پر تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نا ہی وفاقی حکومت چھوڑیں گے اور نا ہی اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اپنائیں گے، وہ 6 ججز کے خط سے متعلق کیس میں فریق نہیں بنیں گے، پارٹی کے کچھ رہنما اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ جاری رکھیں گے اور نواز شریف حکومتی و پارٹی عہدے کو الگ کرنے کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کریں گے۔
انہوں نےمزید کہا وفاقی حکومت اور ن لیگ کو الگ الگ رکھا جائے گا، حکومتی معاملات اور فیصلوں پر شہباز شریف اتحادیوں سے ڈیل کریں گے ، تاہم پارٹی پالیسی و منشور کے برعکس عوامی مفادات کے خلاف فیصلوں پر ن لیگ کھل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1781042095618204125
اینکر ثمینہ پاشا نے کہاآگے بیانیہ زیر تعمیر ہے، براہ کرم متبادل راستہ اختیار کریں یا انتظار فرمائیں۔
https://twitter.com/x/status/1783845946994176140
صحافی عمران بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کے قائد اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنیں گے اور 2018 کا مدعا سامنے رکھتے ہوئے باجوہ صاحب و ججز کو نشانے پر رکھیں گے اور اپنی ہی حکومت پر تنقید کریں گے، اس سے لوگ سمجھیں گے کہ قائد عوام کا درد رکھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1783856492380045728
سائرہ بانو نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ "بیانیہ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیا گیا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1783862900479643668
عابدہ ملک نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ نواز شریف کی مزاحمت اس بار کس کے خلاف ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1783877071883661585
فراز راجپوت نے کہا کہ پارٹی کا زندہ رکھنے کیلئے اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا جھوٹا بیانیہ بنایا جائے گا، یہ قبل از وقت انتخابات کا بیانیہ بھی ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1783873720508961078
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13pmjjjdnkdkjfhhkfk.png