
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آڈیو لیک اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسد قیصر 13 دسمبرکو طلب
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تیرہ دسمبر کو طلب کرلیا، اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے،نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا۔
نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ڈی آر اونے اسپیکر اسد قیصر کی آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ ڈالا،چئیرمین پیمرا سے آڈیو کا فرانزک کرکے رپورٹ 15 دسمبر تک طلب کرلی گئی ہے۔
ڈی آر او پشاور نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے، انہیں بارہ دسمبر کو طلب کیا گیا ہے،جبکہ اے این پی کے ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تیرہ دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بنوں کی جانب سے جے یو آئی کے ایم پی اے اکرم خان درانی کو تنبیہ کرکے جاری نوٹس نمٹا دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asad-qaiser1123.jpg