
ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹسمین جیک فریزر میکگورک نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنا کر ساؤتھ افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے اے لسٹ ٹورنامنٹ مارش کپ میں ساؤتھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے درمیان ہونے والے میچ میں بنایا گیا،ساؤتھ آسٹریلیا کے 21 سالہ جیک فریزر میکگورک نے صرف 29 گیندوں پر 100 رنز بنا کر اے لسٹ میچز کی تیز ترین سنچری کاریکارڈ بنا لیا۔
جیک فیرزر نے نا صرف اے لسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ میں سابق ساؤتھ افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے 31 گیندوں پر بنائی گئی سنچری کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا ہے۔
خیال رہے کہ مارش کپ میں ساؤتھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے مابین کھیلے جانے اس میچ میں جیک فریزر کی سنچری کام نا آئی اور تسمانیہ نے ساؤتھ آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دی، تسمانیہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں 435 رنز بنائے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14devilelrcentury.png