
آسٹریلیا کی دفاعی ٹیکنالوجی کی جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 بھارتی جاسوسوں کو آسٹریلیا سے نکال دیا گیا ہے، جاسوسوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تھا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے مزید چار جاسوسوں کو ملک سے نکال دیا گیا ہے، اس سے قبل اپریل کے مہینے میں دو جاسوسوں کو ملک سے نکالا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور امریکہ میں بھارت کی خفیہ اداروں کی سرگرمیاں بے نقاب ہونےکے بعد آسٹریلیا سے جاسوسوں کی ملک بدری نے مودی سرکار کو زبردست دھچکا دیا ہے، آسٹریلیا میں قانون سازوں پر اثر انداز ہونے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ایک نیٹ ورک قائم کیاجارہا تھا،اس نیٹ ورک میں شامل جاسوس آسٹریلوی سیاستدانوں ، دفاعی ٹیکنالوجیز سے وابستہ افراد اور اداروں کی جاسوسی کرتے تھے۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا تھا کہ ملک سے نکالے گئے بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک ایئرپورٹ سیکیورٹی پروٹوکولز کو بھی نشانہ بنا جارہا تھا،
آسٹریلوی حکومت نے اس انکشاف کے بعد جاسوسی میں ملوث بھارتی شہریوں کو خاموشی سے ملک سے نکال دیا تاکہ بھارت کی مودی سرکار کو دنیا بھر میں شرمندگی اور سبکی نا اٹھانی پڑے، عوامی سطح پر جاسوسی کی مذمت نا کرنے پر آسٹریلیا کی حکومت کو اپنے ہی عوام کے سخت ردعمل کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ 2020 سے بھارت کی جانب سے آسٹریلیا سے بہتر سفارتی و تجارتی تعلقات کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلیا میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک نیٹ ورک کا سراغ لگایا جو آسٹریلیا میں بھارت سے تجارتی تعلقات کے حوالے سے بھی جاسوسی کررہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6indiannaspirssjauuss.png