آئی ایم ایف ڈیل کےبعدروپیہ ناک آؤٹ،ڈالر آؤٹ آف کنٹرول،اسٹاک مارکیٹ میں مندی

4dollaroutofcontrolafterauimaiam.jpg


معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوا ہونا شروع ہوگئے ہیں، ڈالر سستا ہونے کےبجائے مزید مہنگا ہوتا چلاجارہا ہے،16 اگست سے اب تک ڈالر کی قدر میں تقریباساڑھے 9 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر پورے 2 روپے مہنگا ہونے کےبعد 223روپے 42 پیسے کی سطح پر آگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ اضافہ سے 234 روپے ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567461156612096001
دوسری جانب آج اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کےاختتام تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 94پوائنٹس کی کمی کے بعد 41ہزار766 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

Capture.jpg


معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کوقابو کرنے سے متعلق حکومت و اسٹیٹ بینک کی پالیسی کام نہیں کررہی، حکومت نے اس معاملے میں غیر ضروری درآمداتت اور اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیوں پر غیر رسمی پابندی عائد کردی ہے تاہم ان اقدامات کے باوجود ڈالر کی قدر میں کمی واقع نہیں ہورہی ۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم اور باجوہ کا مشترکہ ترجمان افتخار بابر قبض کشا گولی اس معاملے پر روشنی ڈالے گا؟ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ اور اکانومی مستحکم ہونے کی خوش خبری سنانے والا
بشیر
یعنی خوش خبری سنانے والا
 

Back
Top