نواز شریف کبھی ایک نظریاتی آدمی نہیں تھے اور نہ ائیر مارشل اصغر خان۔ فرق یہ ہے کہ اصغر خان مالی معاملات میں ایک صاف ستھرے آدمی تھے اور خطرہ مول لینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی شہرت اچھی تھی بلکہ بہت ہی اچھی لیکن سیاست دان وہ ڈھنگ کے نہیں تھے۔ سیاست...