وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ذمہ دار بھارت خود ہے اور اس نے بغیر کسی شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے "سی این این" کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے...
مری: وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر امیر مقام...
مشہور صحافی اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی جیسے طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والے سیاسی گروپ کو قابو میں رکھنے والے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ کسی قسم کا تصادم یا "پنگا لینا"...
نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ تھا، لیکن اس واقعہ کے باوجود انڈیا اور پاکستان کے درمیان مکمل جنگ کا امکان کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حالات میں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے،...
اسلام آباد: فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ "فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ میڈیا فریڈم رپورٹ 2025" میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا میڈیا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اپنی بقا کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈیا کو بڑھتی ہوئی پابندیوں، سیکیورٹی خدشات، ملازمتوں کے غیر یقینی مستقبل اور...
اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کرے گا۔ انہوں نے انویسٹی گیٹس کے زاہد گشکوری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ اگرچہ بھارت کی جارحیت کے آثار ہیں، لیکن موجودہ عالمی...
اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال میں 75 ارب روپے کی تاریخی آمدن حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 20 اپریل تک ادارے نے 69 ارب روپے کی آمدن حاصل کی تھی، جب کہ اس سال اسی مدت میں 6 ارب روپے زیادہ کمائے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ آمدن کا...
اسلام آباد: پاکستان میں غیرقانونی تجارت کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ اس رپورٹ کو نجی تھنک ٹینک "پرائم" نے جاری کیا ہے، جس میں غیر قانونی تجارت کے مختلف شعبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی...
لاہور پولیس نے ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کے جھانسے میں دو سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے مطابق ملزم بابر نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ لڑکی سے رابطہ قائم کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے طالبہ کو دو سال تک شادی کا جھانسہ دے کر...
اسلام آباد: پنجاب پولیس کے ایک کانسٹیبل کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے لیے جلد ’فری مارکیٹ‘ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت بجلی کی فراہمی مسابقتی بنیادوں پر ممکن ہو سکے گی اور صارفین کو مزید سستی بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
یہ بات انہوں نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور...
اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے، صہیونی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے آگ پر...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے رواں سال کے 10 ماہ میں کی گئی ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 837 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 9 ہزار 304 ارب روپے اکٹھے کیے...
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ تاہم، مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک جزوی طور پر بند کر دی گئی...