وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزِیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے شکوہ کیا ہے کہ منگل کے روز کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی اور آپ نے ٹوئٹ کر دیا، آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے جس کو بتانے کی ذمہ داری دی گئی ہے بہتر ہے وہ ہی بتائے۔
دوسری جانب خبر کی تصدیق کے لیے وفاقی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صرف ٹوئٹ کرنے کے وقت پر بات کی تھی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ منگل کو اس وقت ٹوئٹ کیا تھا جب وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کابینہ کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔