حسین نواز کی 27 رمضان المبارک کو جج ارشد ملک سے مدینہ منورہ سے ملاقات پر معروف شاعرہ اور لکھاری نوشی گیلانی نے ٹویٹ کیا کہ بے شک آپ مجھے قدامت پسند کہیں ۔۔لیکن کئ مرتبہ یہ خیال آیا کہ نبئ پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کے شہر مدینہ میں دورانِ عمرہ جب یہ کرپٹ سیاستدان ،بیٹے،حواری اورمستند قاتل مل جُل کر جج ارشد ملک سے حرام مال پر لین دین طےکر رہے تھے ۔۔تو کیا ان کا دل ایک بار بھی نہیں کانپا ہوگا ؟
جس پر مریم نواز نے نوشی گیلانی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ایک سطر میں آپ پاک ترین ہستی کا نام لیتی ہیں اور دوسری سطر میں آپ کسی کے مال کو حرام قرار دے دیتی ہیں؟ بہتان اور بغیر کسی تصدیق کے کسی پر الزام لگانے کے بارے میں دین میں کتنے سخت احکامات ہیں، جانتی ہیں آپ؟
مریم نواز نے نوشی گیلانی کو مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور کانپتا اگر لین دین کی کوئی بات کی گئی ہوتی اور ارشد ملک صاحب نے مزید ایک اور جھوٹ نا بولا ہوتا۔
مریم نواز نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جج صاحب یہ نہیں جانتے کہ میرے پاس انکے اس سمیت سب جھوٹوں کے ثبوت موجود ہیں جو انشاءاللہ سب کے سب سامنے آئیں گے۔