If India withholds water from Pakistan, it will be answered, Foreign Minister

Khalil Ibrahim

Councller (250+ posts)
1852192-shahmehmood-1571761247-570-640x480.jpg


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کا جواب دینے میں حق بجانب ہوگا۔

وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے 3 دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے جب کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا اور پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں اور بھارت کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Oye khasi wazir e kharja multan kee qabroun kaa majawer naa bun aur aisay chotia bayanaat her waqt mutt diya ker. Show some spine sometime. Openly tell India and announce it to the whole world that this act of India will be a
DECLARATION OF WAR
No ifs and buts, give a clear message.