Egypt row over Facebook muezzin call

omerbest

MPA (400+ posts)
اذان کے الفاظ میں تبدیلی پر مصری موذن معطل



150831051146_egypt_mosque_640x360_reuters_nocredit.jpg


موذن کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی فیس بک استعمال نہیں کی



مصر میں ایک موذن کو اذان کے الفاظ میں تبدیلی کرنے پر انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔


ملک کی وزارتِ مذہبی امور دریائے نیل کے ڈیلٹا کے علاقے کے قصبے کفر الدوار سے تعلق رکھنے والے محمود المغازی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

محمود المغازی پر الزام ہے کہ وہ فجر کی اذان میں ’الصلوۃ خیر المن النوم‘ (نماز نیند سے بہتر ہے) کی جگہ کہتے رہے کہ ’نماز فیس بک پر وقت گزارنے سے بہتر ہے‘۔

اس پر سعید غازی نامی مسجد کے نمازیوں نے ان کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں۔

ان شکایات کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے انھیں تحقیقات کی تکمیل تک معطل کر دیا ہے۔

اتوار کی شب ایک ٹی وی شو پر ایک نمازی نے محمود کو بدعتی قرار دیا اور کہا کہ موذن کی اس حرکت کی وجہ سے انھوں نے اس مسجد میں نماز کی ادائیگی ترک کر دی ہے۔

تاہم جواب میں محمود المغازی نے اس نمازی پر ملک کی کالعدم جماعت اخوان المسلمین کا ہمدرد ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی کبھی کبھار مسجد میں آتا تھا۔

اسی پروگرام میں موذن نے اپنی معطلی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کی بھی دھمکی دی اور ملک کے صدر عبدالفتح الیسیسی سے اپیل کی وہ اس معاملے میں اسے انصاف دلوائیں۔

موذن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی فیس بک استعمال نہیں کی۔


http://Source: http://www.bbc.com/urdu/world/2015/08/150831_egypt_call_to_prayer_change_zs
 
Last edited by a moderator:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اذان کے الفاظ میں تبدیلی پر مصری موذن معطل

اب اخوان المسلمین اور جماعت اسلامی کا کیا تعلق ہے یہ بھی ذرا بتا دیتے تو اچھا تھا_
 

tz00007

Minister (2k+ posts)
Re: اذان کے الفاظ میں تبدیلی پر مصری موذن معطل

egypt has gone bacck 50 years.. we have seen the real face of desi liberals... we in pakistan should be careful and make sure desi liberal facists dont get powerful..

we see in egypt how these desi liberals have destroyed law and freedom... they attack others on the name of freedom and then infact they are the one who ban everything and create a police state...
 

Chachu

MPA (400+ posts)
Egypt row over Facebook muezzin call

_85279754_mosque_getty.jpg


An Egyptian muezzin is facing disciplinary action for altering the words of the call to dawn prayer.

The country's ministry of religious affairs is taking legal action against Mahmoud al-Moghazi, the cleric of the Nile Delta town of Kafr al-Dawar. Instead of chanting "praying is better than sleeping", the traditional call, he has been saying "praying is better than spending time on Facebook".

Worshippers at the Sayed Ghazi mosque have lodged complaints against him. He has been suspended pending an investigation.

On a TV chat show on Sunday night, one of the worshippers came on air and accused Mr Moghazi of being a heretic. "Because of his inventiveness we have stopped praying at his mosque," the caller said.

But in response, the cleric accused the caller of not frequenting the Sayed Ghazi mosque and of being a sympathiser of the banned Muslim Brotherhood.

On the programme, Mr Moghazi also threatened to go on a hunger strike in protest at his suspension and appealed for President Abdul Fattah al-Sisi to exonerate him.

The cleric said he had never used Facebook.

Source


 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
ایک آدمی کا اذان بدلنے اور پورے فرقے کے اذان بدلنے میں بہت فرق ہے
 

khan_sultan

Banned
ایک آدمی کا اذان بدلنے اور پورے فرقے کے اذان بدلنے میں بہت فرق ہے

ہاں واقعی ہی اصلوات خیر من النوم تو رسالت مآب کے زمانے سے ہی تھی اور حضرت بلال حبشی یہی اذان دیتے تھے