Aamir Liaquat's Funny remarks about Asif Zardari - Watch Kamran Shahid and Shehla Raza's reaction

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
عامر لیاقت کے آصف زرداری سے متعلق ذومعنی تبصرے پر کامران شاہد اور شہلا رضا کے قہقہے۔۔

ڈاکٹرعامر لیاقت نے کامران شاہد کے پروگرام میں کہا کہ اگر ایک آدمی کے گھٹنوں میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے تکلیف ہے اور وہ اٹھ نہیں سکتا تو میں اسے اٹھنے کیلئے کیسے کہوں؟ جس پر کامران شاہد قہقہے لگاتے اور عامرلیاقت سے پوچھتے رہے کہ حرکتوں سے آپکی کیا مراد ہے ؟

کامران شاہد نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھٹنوں میں کوئی تکلیف نہیں؟ میں نے کئی بار دیکھا ہے کہ وہ تو گھٹنوں پر وزن باندھ کر جاکنگ کررہے ہوتے ہیں

https://twitter.com/x/status/1174452841257361411
واضح رہے کہ شہلا رضا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عامرلیاقت آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھتے ہیں جس پر عامرلیاقت نے یہ دلچسپ جواب دیا ۔۔ عامر لیاقت کی آصف زرداری کیساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عامر لیاقت زمین پر بیٹھے ہیں اور آصف زرداری کرسی پر ۔۔

Aamir-Liaquat-got-on-his-knees-in-front-of-Zardari-and-Twitter-can%E2%80%99t-Stop-Laughing.jpg