کیا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے وزیراعظم عمران خان کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دئیے؟
کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایک دن حسن نوازکو لندن میں 10 ارب روپوں کے ون ہائیڈ پارک کی خرید اور ملک ریاض کو زبردستی فروخت سمیت دنیا میں پھیلے اثاثوں کا حساب دینا ہوگا۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے ساتھ سول سیٹلمنٹ اور
No admission of guilt
کی کلین چٹ دی اورعمران خان کو شریفوں پر دھماکہ خیز ثبوت تھمائے، بڑی کہانی
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس کا ون ہائیڈ پارک پراپرٹی پر ملک ریاض کیساتھ 190 ملین پاؤنڈ کا تصفیہ ہوگیا ہے اور یہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو دیدئیے جائیں گے۔۔ون ہائیڈ پارک کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پانامہ سکینڈل منظرعام پر آنے سے پہلے یہ پراپرٹی حسن نواز نے ملک ریاض کو بیچ دی اور فنانسنگ بھی شریف فیملی نے خود ہی کی ہے جس کے معنی یہ لئے جارہےہیں کہ یہ پراپرٹی حسن نواز کی ہی ہےملک ریاض تو فرنٹ مین تھا۔