کیا سابق جج رانا شمیم کے بیٹے نے والد کی عزت کا جنازہ نکال دیا؟

rana-shamim-son-social-11211.jpg

رانا شمیم کے صاحبزادے کا نجی چینلز کو انٹرویو۔۔ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے۔۔ اینکر عمران خان کے مطابق بیٹے نے ایسا انٹرویو دیکر باپ کی عزت کا جنازہ نکال دیا

بیان حلفی دینے والے سابق جج رانا شمیم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ والد کا نواز شریف سے براہ راست رابطہ رہا ہے،میں نوازشریف کی گرفتاری کے وقت ان سے جیل میں بھی ملا تھا۔

رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد کورونا سے پہلے لندن گئے تھے جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، والد کا نواز شریف سے براہ راست رابطہ رہا ہے، نوازشریف کی گرفتاری کے وقت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا اور جیل جا کر نواز شریف سے ملا بھی تھا۔

انٹرویو کے دوران شاہزیب خانزادہ نے کئی سخت سوالات کئے لیکن رانا شمیم کے صاحبزادے تسلی بخش جواب نہ دے پائے اور الٹا والد کو ن لیگ اور نوازشریف کو جوڑ کر انکے لئے مشکلات کھڑی کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نوازشریف کے وکیل بھی رہےاور ن لیگ کے سندھ لائرزونگ کے نائب صدر بھی رہے۔

والد کے حوالے سے احمد حسن رانا کا کہنا تھاکہ والداپنی مرضی سے بات کرتے ہیں۔ میزبان کے اس سوال پر کہ حلف نامہ لندن سے نوٹرائز کیوں کروایا؟ احمد حسن رانا نے پروگرام کے دوران ہی اپنے والد رانا شمیم کو کال بھی کی اور جواب میں کہا کہ والد کہہ رہے ہیں نو کمنٹس۔

رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا کے شاہزیب خانزادہ اور کاشف عباسی کو دئیے گئے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے لگائے گئے الزامات کی آخری رسومات ان کا بیٹا ادا کر رہا ہے، نوازشریف کو بیٹی اور رانا شمیم کو بیٹا لے ڈوبا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ بیٹے نے اپنے پا کی رہی سہی عزت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

تحریک انصاف کے وزیراطلاعات فرخ حبیب نے تبصرہ کیا کہ اس حلف نامہ کی سازش عیاں ہوگئی ہےجو ن لیگ وکلاء تنظیم کےسابقہ نائب صدر جن کو نواز شریف نے گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کوٹ کا چیف جج لگایااسکےذریعے عدلیہ پر حملہ کروایا ہے

تحریک انصاف آفیشل نے ردعمل دیا کہ نون لیگ کا کیلبری فانٹ اور قطری خط سے لیکر ویڈیوز کا سفر پہنچا بیان حلفی تک۔

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹا ہے اپنے ابا کی رہی سہی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ اولاد کو حلال کھلاؤ۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واڈا کا رانا شمیم کے صاحبزادے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کی شان گٹھ جوڑ خود ہی سامنے آگیا

صحافی امبرشمسی نے اس انٹرویو کو دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے بعد کا ملبہ قرار دیا

ماہ نور نے تبصرہ کیا کہ رانا شمیم کے لگائے گئے الزامات کی آخری رسومات ان کا بیٹا ادا کر رہا ہے ۔ آج تو پہلی پیشی تھی اور یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں

مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ رانا شمیم کا بیٹا اتنا نالائق اور نااہل نکلا اس کا اندازہ نہیں تھا،باپ کی بنائی گیم خود خراب کر دی،ن لیگ کے بیانیہ بنانے والے صحافیوں نے اس کی گفتگو سن کر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، سب اس بیوقوف پر ہنس رہے ہیں، نواز شریف نے صیحح گونگلوں ذہنوں پر سرمایہ کاری کررکھی ہے! سچ سامنے آگیا

وقار ملک نے سوال کیا کہ یہ جسٹس رانا شمیم کا بیٹا کس ٹیم کی طرف سے کھیل رہا ہے؟

بلال ناصر نے تبصرہ کیا کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں رانا شمیم کو بیٹا دبے الفاظ میں بہت کچھ بتایا بلکہ باتوں میں یہ بھی کہہ گیا کہ یہ سب سیاسی مائیلج کے لیے کیا جارہا ہے اس کا فائدہ چند لوگوں کو ہورہا ہے اب انکا کیس زیادہ باریکی سے سنا جائے گا ابھی بھی کسی کو شک ہے کہ یہ سکرپٹ کہاں اور کس نے لکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی سے عدلیہ کے خلاف جو سازش رچنے کی کوشش کی گئی وہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کیساتھ اڑا کر رکھ دی اور رہی سہی کسر رانا شمیم کو بیٹا کاشف کے پروگرام میں نکال گیا کہ انکی ن لیگ سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور یہ بیان حلفی سیاسی فائدے کیلیے دیا گیا

اظہر عباس کا کہنا تھا کہ بیٹے نے خود ہی پول کھول دیا اپنے باپ کا

مامور اختر نے تبصرہ کیا کہ بیٹی کے بعد پیش خدمت ہے بیٹا ۔نواز کی بیٹی اور شمیم کا بیٹا دونوں نکمے نکلے

ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کا بیٹا انکو کیس ہرائے گا

Advertisement

Roast King

MPA (400+ posts)

Maryam qatri or uske saray popat ek hi jese dimagh ke hain
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
یہ ساری باتیں پہلے سے پبلک ڈومین میں تھیں اس میں حیرانی کی کیا بات ہے ؟؟ اس طرح تو جسٹس ثاقب نثار بھی نون لیگ کے لاہور آفس میں دفتری کام کرتا تھا ، تو کیا ثاقب نثار بھی نواز شریف کا پالتو ہے؟؟
 
Lefty

bhai jaan hun bardasht kero bs bal k ma to kahta hu k khamosh he raho isi ma izzat hoge apki b
 
Sponsored Link