پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو زیر کردیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
xpakvsban.jpg.pagespeed.ic.GPoEydsSJu.webp


لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، شعیب ملک نے 58 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 142 رنز کے ہدف کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک ناقابل شکست 58 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ڈیبیو میچ کھیلنے والے احسان علی نے 36، محمد حفیظ نے 17 اور افتخار احمد نے 16 رنز اسکور کئے۔

بنگلادیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 2 جبکہ الامین حسین، امین الاسلام اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شعیب ملک کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

لاہور: پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگال ٹائیگرز نے مقرر ہ 20 اوورز میں 141رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ ریاض نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، بنگلہ دیش کو پہلا نقصان 71 رنز کے نقصان پر اٹھانا پڑا ،تمیم اقبال 39رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نعیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کپتان محمود اللہ ریاض 19 اور محمد متھن 5رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ لٹن داس 12،عفف حسین9 اور سومیاسرکار 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کوٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کا چیلنج بھی درپیش ہے قومی ٹیم کو نمبر ون پوزیشن بچانے کے لیے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کرنا ہوگا،اگر پاکستان ایک بھی میچ ہارا تو اسے نمبر ون پوزیشن سے محروم ہونے پڑے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 12سال بعد پاکستانی سرزمین پر میچ کھیل رہی ہیں۔

https://www.aaj.tv/latest/250545