ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی ریٹائرمنٹ معمہ بن گئی

chris-gayle-retire-111.jpg


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ساتھ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیربھی اختتام کوپہنچ گیا، لیکن کرس گیل کی ریٹائرمنٹ معمہ بن گئی۔

کرس گیل نے ایک بار پھر نیااندازاپنایا اورمداحوں کو سوچ و بچار میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھ رہاہے کہ کیا کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ کوالوداع کہہ گئے ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف گروپ 12 کے لیگ میچ میں رنگ برنگے گلاسز لگا کر بیٹنگ کے لیے آنے والے 42 سالہ کرس گیل جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے دو چھکے لگا کر اس کی جھلک بھی دکھائی لیکن بدقسمتی سے وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

https://twitter.com/x/status/1456978439290818563
گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کیلئے آئے توساتھی پلیئرز نےتالیاں بجا کرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کرس گیل نے آسٹریلیا کے مچل مارش کو آؤٹ کیا تو انہیں دلچسپ انداز میں پیچھے سے گلے لگالیا۔

https://twitter.com/x/status/1456986836899749891
یہی نہیں جب آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اس وقت بھی گیل نے بلا ہلا کرشائقین سےداد وصول کی اور کھلاڑیوں سے گلےبھی ملے، آئی سی سی نے بھی گیل اور براوو کی تصاویر شیئر کیں۔

کرس گیل کی جانب سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا البتہ متعدد ویب سائٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ کیا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ یا کرس گیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اختتام پذیر‘۔

https://twitter.com/x/status/1456932540552343560
واضح رہے کہ گیل نے 79 ٹی 20 میچزمیں ویسٹ انڈیزکی نمائندگی جس میں انہوں نے ایک ہزارآٹھ سوننانوے رنزبنائے جس میں دوسنچریاں اورچودہ نصف سنچریاں شامل ہیں،

https://twitter.com/x/status/1457011231387095056