مشرف کی پھانسی، اور ٹرک کی بتی

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
عدلیہ فوج اور حکومت تینوں مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔ اندر کھاتے ملی ہوئی ہیں، اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے اوپر اوپر سے لڑائی کا تاثر پیش کیا جا رہا ہے۔ہر چند دنوں کے بعد ایک نان ایشو کو ایشو بنا کر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔ اور آخر میں نتیجہ صفر بٹا صفر۔ ابھی حال ہی میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن جیسافضول معاملہ گرم تھاجس کا عوامی مفاد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اگلا آرمی چیف بھی ویسا ہی ہو گا، جیسا کہ موجودہ ہے، یا اس سے پچھلے گزر چکے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی اینڈین اسرائیلی یا امریکی نے فوج کی کمان نہیں سنبھالنی بلکہ اگلا شخص بھی پاکستانی فوجی جرنیل ہی ہو گا۔لہذاا ٓرمی چیف جنرل باجوہ رہتے ہیں ، یا کوئی نیا جرنیل آ جاتا ہے، عام آدمی کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔
اسی طرح مشرف کی پھانسی کا مدعا بھی پہلے سے بے وقوف عوام کو مزید بے وقوف بنانے کے لئے اٹھایا گیا۔اگر دیکھا جائے تو بظاہر یہ فیصلہ مشرف کے خلا ف ہے، مگر اس کا سوفیصد فائدہ مشرف کو ہوا، اور جان بوجھ کر ایسا فیصلہ دیا گیا کہ خوا مخواہ ان لوگوں کے دلوں میں بھی مشرف کے لئے ہمدردی کے جذبات ابھرے، جو اس کے مخالف تھے۔ جب کہ دوسری طرف ہم جانتے ہیں کہ مشرف کو پانچ بار پھانسی تو کیا، اس کے پانچ بال بھی نوچے نہیں جا سکتے(یعنی کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے)۔
ہر چیز پہلے سے پری پلانڈ ہے۔ جان بوجھ کر ایسا فیصلہ دیا گیا اور سخت الفاظ استعمال کئے گئے کہ جس میں ذاتی عداوت اور جانبداری ایک بچے کو بھی نظر آ جائے۔ جان بوجھ کر کاروائی میں ایسے سقم رکھے گئے ہیں، کہ آگے چل کر کوئی بھی عدالت ان کا سہارا لے کر فیصلہ کوجب چاہے کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

مقاصد
اس فیصلے کا ایک بڑا مقصد تو وہی ہے کہ عوام کو لا یعنی ایشوز میں الجھا کر اصل معاملات مثلا کشمیر، معیشت، روز افزوں مہنگائی وغیرہ پر سے توجہ ہٹائی جائے۔
دوسرا بڑا مقصد یہ ظاہر کر نا ہے کہ گویا عدالتیں آزاد ہیں، حکومت کے زیر اثر نہیں ہیں بلکہ حکومت اور عدالتوں میں کوئی چپلقش چل رہی ہے۔تا کہ حکومت جب بھی اپنے وعدوں سے انحراف کرے(یو ٹرن لے)، تو اسے بندوق چلانے کے لئے عدالتی کندھا دستیاب ہو(آخر کو نواز شریف کے بعد زرداری اور مریم نواز کو بھی باہر بھیجنا ہے۔چنانچہ یہ تاثربہت ضروری ہے کہ عدالت پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، بلکہ عدالت تو حکومت دشمنی پر اتری ہوئیں ہیں) (جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں، اور ہمیشہ کی طرح، عدالتوں سے وہی فیصلے صادر ہو رہے ہیں، جو مقتدرہ قوتیں چاہتی ہیں۔ آسیہ مسیح، نواز شریف اور مشرف کیس وغیرہ میں عدالتوں نے وہی فیصلہ دیا ہے(یا مریم نواز زرداری کیس میں وہی فیصلہ دے گی) جو حکومت کی منشاء ہو گی)۔
اس کے علاوہ دوسرے خفیہ مقاصد بھی ہو سکتے ہیں جن کا پتہ کچھ دیر بعد لگ سکے گا۔

جس وقت عدالتوں نے کرپشن کے پورے محل کو چھوڑ کر ایک اینٹ (یعنی پانامہ کو چھوڑ کر اقامہ)پر نواز شریف کو سزا دی تھی، ہم نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ یہ سب ایک ڈرامہ ہے، اور چند ماہ کے بعد نواز شریف باہر ہو گا۔اسی طرح اس مشرف فیصلے پر بھی ہمارا یہی ماننا ہے کہ یہ سب ڈرامہ ہے، اور لکھ کر دیا جا سکتا ہے کہ آگے چل کر اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔(حکومت اپنے متذکرہ بالا مقاصد حاصل کر لے گی، مشرف کو مفت کی ہمدردی نصیب ہو گی، اور سادہ لوح عوام کے حصے میں حسب معمول ایک مرتبہ پھر مایوسی ہی آئے گی۔)
کچھ شارٹ سائیٹڈ لوگ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مشرف کا بال بھی باکا نہیں کیا جا سکتا، اسی بات پر خوش ہیں کہ چلو کسی عدالت نے پھانسی کی سزا تو سنائی۔ مگر وہ اس بات سے غافل ہیں کہ اس سزا نے جہاں مشرف کے حمایتیوں کو اس کے حق میں بولنے بینر لگانے،پوسٹیں کرنے، ریلیاں نکالنے ، اشتہار بازی اور بیان بازی کرنے کا موقع فراہم کیا وہیں خوامخواہ ان لوگوں کے دلوں میں بھی مشرف کے لئے ہمدردی پیدا کی، جو بوجوہ اس سے مخالف تھے۔جبکہ جیسا کہ اوپر کہا گیا کہ پھانسی تو دور کی بات یہ فیصلہ بہرصورت کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

فوج کا ردعمل؛
فوج کا ردعمل بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔مشرف نے آئین توڑا، اور یہ غداری کے ضمرے میں آتا ہے، اور اس کی سزا موت مقرر ہے۔یہ فیصلہ ایک شخص کے خلاف ہے اور اس میں فوج کو بلا زبردستی ملوث کرنا، اڑتے تیر اپنے سینے پر لینے کے مترادف ہے۔اگر مشرف بالفرض اپنی بیوی کو قتل کر دے۔ تو کیا اس کو اس وجہ سے پھانسی نہیں دی جائے گی کہ اس نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے،جنگیں لڑیں ہیں یا فوج کا سربراہ رہا ہے؟؟
سازش
ایک اور سوال اس ضمن میں یہ کہ اگر یہ واقعی ملک کے خلاف کوئی سازش ہے جیسا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تو پھر ہماری ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں، اوراس سازش کو وقت سےپہلے ناکام کیوں نہیں بنایا گیا؟ یا اب جب پتا چکا ہے تو پھر جج کو ابھی تک گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ کیوں قائم نہیں کیا گیا(اگر ثبوت ہیں تو پکڑا کیوں نہیں، اور اگر ثبوت نہیں ہیں تو پھر الزام کیونکر لگایا؟)۔
، اسی طرح فیصلہ کے بعد جس طرح عدلیہ کو نشانہ بیایا گیا، اس پر جانبداری، سازش اور غداری کے الزامات لگائے، اس پر ابھی تک عدلیہ نے سو موٹو ایکشن کیوں نہیں لیا، اور ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کیوں نہیں بھجوائے گئے؟(اگر عدلیہ واقعی آزاد ہے، تو یہ کام اب تک ہو جان چاہئے تھا)
یہی وہ باتیں ہیں، جو سارے عمل کو مشکوک بناتی ہیں، اور انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ سب ڈرامے بازی چل رہی ہے، اور عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔
 

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
100% perfect analysis

Nobody talks about government performance anymore. Nobody talks about inflation anymore.

Baja, Musharaf, bullshit like that is on TV everyday
 

aftab818

MPA (400+ posts)
Come on PTI guys say something atleast about this Musharraf case atleast. They all are quite as they want to say something but they cant !
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
100% perfect analysis

Nobody talks about government performance anymore. Nobody talks about inflation anymore.

Baja, Musharaf, bullshit like that is on TV everyday
حیرت ہے کہ گنجے کے چار ہفتے بھی آجکل ڈسکس نہیں ہو رہے ، مریم نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
'عوام کو بیوقوف ' بنا رہے ہیں ؟؟؟؟؟

ارے بھائی ، پاکستان کے عوام پیدائشی بیوقوف ہیں ... انھیں بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والے بڑے بے وقوف ہیں .
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
100% perfect analysis

Nobody talks about government performance anymore. Nobody talks about inflation anymore.

Baja, Musharaf, bullshit like that is on TV everyday
یہ وہ ایشوز ہیں، قانونی موشگافیاں ہیں کہ تنیجہ کچھ ہی نکلے، اس سے عام آدمی کی حالت زار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ہم صرف خالی پیلی بیان بازی کو نہیں مانتے۔ اگر کسی جج نے بیرونی یا اندرونی دبائو میں آ کر سازش کی ہے تو اس غدار کوپکڑ کر پھانسی دی جائے، اور اگرعدالتیں واقعی اتنی آزاد ہیں، کہ ایک سابق آرمی چیف کو پھانسی کی سزا دے سکتی ہیں، تو پھر اپنے اوپر جانبداری، غداری کے الزامات لگانے والے حاضر سروس افسروں اور وزیروں کو توہین دعالت کے جرم میں قرار واقعی سزا دیں۔ حکومت کو مجبور کریں کہ وہ مشرف کو باہر سے منگوائے، اور اگر حکومت نہیں مانتی تو اس کے خلاف بھی فوری فیصلہ دیں۔
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
'عوام کو بیوقوف ' بنا رہے ہیں ؟؟؟؟؟

ارے بھائی ، پاکستان کے عوام پیدائشی بیوقوف ہیں ... انھیں بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والے بڑے بے وقوف ہیں .
۔"بہتری" کی گجنائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔