محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ کیا رمیز راجہ بنے؟

ramizj113.jpg


پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگلے آنے والے ورلڈ کپ کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتا بلکہ خوشی سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں۔

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ کیا اسکی وجہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ بنے؟ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد حفیظ کے درمیان سردجنگ ہوتی رہی ہے۔ماضی میں دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر اکثروبیشتر تلخ کلامی ہوتی رہی ہے۔



ڈیڑھ سال قبل یعنی نومبر 2019 میں رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا جس پر محمد حفیظ غصہ میں آگئے اور رمیز راجہ کو کھری کھری سنادیں

انہوں نے کہا تھا کہ رمیز راجہ کو اپنے یوٹیوب چینل کی کامیابی کیلئے ایسے مرچ مصالحوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے پاکستان کیلئے جتنی خدمات سرانجام دیں ان کی قدر کرتا ہوں، مگر کرکٹ کے بارے میں ان سے بہتر میرے 12 سالہ بیٹے کو زیادہ سمجھ ہے، اگر آپ کو شبہ ہے تو آپ بات کرلیں اس کا اندازہ بھی ہوجائے گا۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ مجھے رمیز راجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے اپنے کیریئر سے متعلق خود فیصلہ کروں گا، جب دیکھوں گا میری کارکردگی اور فٹنس اس قابل نہیں رہی تو خود ریٹائرمنٹ لے لوں گا، اور اگر میری جگہ لینے کیلئےکوئی نوجوان کرکٹر سامنے آیا تو بھی کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ محمد حفیظ کا مستقبل خطرے میں ہے اور وہ کرکٹ ٹیم میں دوبارہ نہیں کھیل سکیں گے لیکن محمد حفیظ کو چمئینز ٹرافی کا حصہ بنادیا گیا۔ بعد ازاں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ رمیزراجہ کی عزت کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے سپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے دعویٰ کیا کہ محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ انکی رمیز راجہ سے ملاقات نہ ہونا بنی۔ وہ رمیز راجہ سے مسلسل ملاقات کی کوششیں کررہے تھے لیکن ناکام رہے۔ بعدازاں رمیز راجہ سے محمد حفیظ کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے ریٹائرمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑکر جارہے ہیں؟ جس پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مطلع کرنا چاہتے تھے۔ اس کے جواب میں رمیز راجا کا مؤقف تھا کہ وہ سمجھے کہ محمد حفیظ اپنی پاکستان سپر لیگ کیٹگری پر گفتگو کے خواہش مند ہیں۔

کچھ عرصہ قبل محمد حفیظ کا ایک ٹویٹ بھی توجہ کا مرکز بنا۔انہوں نے وسیم اکرم کے نیوائیر سے متعلق ایک ویڈیو پیغام کو قوٹ کیا اور لکھا کہ ریمبو، غور سے سنو اور مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری کی طرح رہو۔

https://twitter.com/x/status/1477132656483737600
وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں ان افراد کیلئے ریمبو کا لفظ استعمال کیا تھا جو نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ یا ہلڑبازی کرتے ہیں اور کہا تھا کہ ایڈے تسی ریمبو ریندے نئیں۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے یہ الفاظ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ سے متعلق استعمال کئے ہیں کیونکہ رمیز راجہ قومی ٹیم میں ریمبو کے نام سے مشہور تھے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپ سینئرز کی عزت کریں جس سے متعلق یہ الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ صرف چئیرمین پی سی بی نہیں بلکہ ایک سینئر کرکٹر بھی ہے۔
 
Last edited by a moderator: