وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ ملکی مالی خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ، کرنٹ اکائونٹ 4 سال بعد سرپلس میں آیا ہے ، حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ،مسلم لیگ (ن) کا چھوڑا 2018 کا اقتصادی بحران تاریخ کا بدترین بحران تھا ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی 28پوائنٹ بہتر ہوئی ہے ،
اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ،ناکام دھرنے کے حمایتی نام نہاد لبرلز کی مایوسی مضحکہ خیز ہے ۔