ماشااللّٰہ۔۔۔میرا ٹیسٹ اب نیگیٹیو آیا۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جی ہاں ۔۔تقریبا دو ہفتہ قبل جب میں نے ٹورنٹو سے وینکوور اور وہاں سے ہانگ کانگ کی فلائیٹ بھری، تو مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا کہ کرونا کا رونا رونا پڑے گا۔۔
اگرچہ فلائیٹ سے تقریبا ایک ہفتہ قبل ٹورنٹو میں ہی مجھ پر خشک کھانسی کا اٹیک آیا تھا، جو دو دن دوائی کھانے سے غائب ہوا۔۔ مگر ٹورنٹو سے وینکوور والی فلائیٹ جو ایئر کینیڈا کی تھی، کی گندگی اور لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے فلائیٹ میں ہی مجھے ایک بار زور کی چھینک آئی اور ایک ہی بار کھانسا۔۔ پریشان میں تب ہوا جب

میرا دم گھٹنے لگا، اور لمبی لمبی باسیاں لینے کے باوجود، پھیپڑوں کی تسلی نہیں ہورہی تھی۔۔ تب مجھ پر پینک کا اٹیک آیا، اور قریب تھا کہ میں ایئر ہوسٹس سے اکسیجن ماسک وغیرہ کا کہتا ، کہ اللّٰہ کی طرف سے غیبی امداد آئی اور میں لمبی لمبی سانسیں لینے لگا۔۔۔ جس سے جو میں ایک دم سے پینک میں چلا گیا تھا، وہاں سے باہر آیا۔۔ اور سارے رستے پانی کے گھونٹ بھرتا رہا، ظالموں نے کرونا کا بہانہ بنا کر کھانے کو بھی کچھ نہ دیا۔۔۔۔ اور وینکوور ایئرپورٹ بھی سارا بند پڑا تھا، جہاں زہر تک دستیاب نہ تھا۔۔۔۔ جس کی وجہ سے مجھے تقریبا دس گھنٹے خالی پیٹ رینا پڑا۔۔۔

میری اگلی فلائیٹ جو ہانگ کانگ کے لیئے تھی۔۔ اس میں ابھی دو گھنٹے باقی تھے۔۔ اور میں فکر میں تھا کہ پانچ گھنٹے والی فلائیٹ کس مشکل سے کاٹی ۔۔یہ چودہ گھنٹوں والی سے تو شاید میری باڈی ہی نکلے گی۔۔۔مگر۔۔۔

بھلا ہو ہانگ کانگ کے کیتھے پیسیفک والوں کا۔۔ فلائیٹ پر قدم جمانے سے پہلے ہی دو بار ٹیمپریچر چیک کیا اور جب جہاز پر قدم رکھا تو یقین مانیئے۔۔۔اس قسم کی صفائی میں نے اس سے قبل کہیں کسی بھی جہاز میں نہ دیکھی تھی۔۔ کیا جدید جہاز اور کیا اچھی سروس۔۔ سب سے اچھی بات یہ ہوئی کہ مجھے تین سیٹیں خالی مل گئیں جس پر کھانہ کھانے کے بعد لیٹا اور لینڈنگ سے تھوڑی ہی دیر قبل سیدھا ہوکر بیٹھا۔۔ اللّٰہ کے فضل سے اس بار سانس کی دشواری بھی نہ ہوئی۔۔


اللّٰہ اللّٰہ کرکے ہانگ کانگ پہنچے اور سیدھا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے شکنجے میں۔۔ وہاں انہوں نے پہلے تو ہاتھ پر ایک رسٹ بینڈ قسم کی گھڑی باندھی ، اور اسے ایک ایپ سے کنکٹ کیا۔۔ پھر ٹیسٹ لیا جو کہ پازٹیو آیا۔۔ اور وہاں سے ایمبولینس اور سیدھا ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں۔۔ جس کی میں توقع نہیں کررہا تھا۔۔ کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہاں بھی کسی وارڈ وغیرہ میں ڈالیں گے اور ہفتہ دو بڑی مشکل سے گزریں گے۔۔ مشکل تھی مگر صرف پہلی رات ۔۔ وجہ تھی میرا نروس ہونا۔۔

94102560_2576428042646021_7601719156139884544_n.jpg

بعد میں جب ڈاکٹر اور عزیز او اقارب نے تسلیاں دیں۔۔ اور اللّٰہ سے رابطہ بنایا تو ایک دم سے سکون مل گیا اور دس تاریخ سے آج تک کے دن کیسے کٹے پتہ ہی نہیں چلا۔۔ یہاں میرا پرائیویٹ باتھ روم، وائی فائی۔۔ باہر دنیا کی طرف کو شیشے۔۔جس سے دل ڈوبنے سے بچتا ہے۔۔ اور آدمی باہر کی ہریالی ، دھوپ و سڑک دیکھ کر سکون محسوس کرتا ہے۔۔۔۔
94243269_2576428079312684_9219046996197769216_n.jpg

ان دس دنوں کے دوران کئی بار میرے خون کے ٹیسٹ ہوئے۔۔ موبائیل ایکسرے مشین کے ذریعے تین چار بار ایکسرے ہوئے اور کئی بار کرونا ٹیسٹ۔۔ اس سے قبل ٹیسٹوں میں بھی بہت معمولی سا وائرس باقی تھا مگر اس بار ماشااللّٰہ سے ایک دم نیگیٹیو آیا۔۔ سوچھا آپ دوستوں سے شیئر کرتا چلوں۔۔۔ اور روز ایک دو تھریڈ ٹھوکنے کی وجہ بھی بتاسکوں۔۔۔میرا یہاں پر جہاں مزکورہ بالہ باتوں کی وجہ سے اچھا وقت گزرا وہیں، آپ دوستوں سے گپ شپ ، اور آپ کے ساتھ نے اس فورم کے توسط سے مجھے یہ مشکل سفر طے کرانے میں مدد دی۔۔اور اللّٰہ کے فضل سے اور کوئی مرض لاحق نہیں شاید اسی لیئے مجھے اس کرونے نے زیادہ تنگ نہ کیا۔۔۔
93579299_2576428122646013_700741051261911040_n.jpg

یہاں میرا سبق ۔۔ جو بہت اہم ہے ان دنوں کے حساب سے۔۔ وہ یہ کہ اس وبا سے علاج سے زیادہ احتیاط کے ذریعے بچا جاسکتا ہے۔۔ میں رستے بھر خود بے احتیاطی کرتا رہا۔۔ کھبی ماسک پہنا کھبی نہیں ۔۔اور ٹورنٹو میں بھی بے احتیاطیاں۔۔ اس وجہ سے اس کا شکار ہوا۔۔ مجھے کسی نے یہ وائرس نہیں دیا۔۔ یہ میری بے احتیاطی تھیں جن کی وجہ سے میرے ساتھ ایسا ہوا۔۔
93721837_2576632375958921_5636733891227156480_o.jpg

آپ دوست زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔۔۔ گھروں کے اندر بھی اگر ہوسکے تو ماسک لگائیں۔۔مگر باہر جاتے وقت تو لازمی لگائیں۔۔اور اگر کوئی انفیکٹڈ ہے تو اس کے ساتھ نہ تو قریب ہوکر بیٹھنا ہے۔۔ نہ ایک ساتھ کھانا کھانا ہے۔۔ اور اہم بات۔۔نہ ہی باتھ روم شیئر کرنا ہے۔۔۔

اور ان دنوں اللّٰہ سے رابطے میں رہیں۔۔ مگر دوسروں کو خراب کیئے بغیر۔۔۔ مطلب نماز گھر پر پڑھیں۔۔ اور گھر پر جائےنماز بھی شیئر نہ کریں۔۔ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔اور آپ ساروں کو چاہے آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہیں اس وائرس کی مصیبت سے بچائے۔۔ آمین۔۔۔۔

اس تھریڈ میں دعا و نصیحت کے علاوہ کچھ نہیں۔۔ امید ہے پٹواری و جہالے یہ سوچ کر کمنٹ کریں گے۔
نہیں تو اللّٰہ ہی انہیں ہدایت دے۔۔آمین
 
Last edited:

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
الحمدللہ آپ خیریت سے ہیں​

جانی بھائی اب اگر دوبارہ ٹورنٹو آنا ہوا تو انشاءاللہ ملاقات کریں گے۔ میری طرف سے لنچ یا ڈنر ہو گا آپ کے اعزاز میں
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)


الحمدللہ آپ خیریت سے ہیں


جانی بھائی اب اگر دوبارہ ٹورنٹو آنا ہوا تو انشاءاللہ ملاقات کریں گے۔ میری طرف سے لنچ یا ڈنر ہو گا آپ کے اعزاز میں

شکریہ جی۔۔۔فی الحال تو کرونا اور رونا ہے۔۔۔ جب یہ طوفان تھم جائے۔۔ اور سب میں دم آجائے۔۔۔ تو انشااللّٰہ ضرور۔۔۔​
 

Gen. Kakarr

Politcal Worker (100+ posts)
مذاق اپنی جگہ لیکن میرا خیال ہے کسی اور نے بچایا ہو نا ہو نسوار نے کام دکھایا ہے ۔
میرا خیال برعکس ہے، سانس لینے میں دشواری کی وجہ نسوار ہوگی
جانی بھیا، جلد بازی میں منہہ کی بجائے ناک میں چڑھا کر سو گئے ورنہ کروناابھی اتنا بدذوق نہیں ہوا
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
شکریہ جی۔۔۔فی الحال تو کرونا اور رونا ہے۔۔۔ جب یہ طوفان تھم جائے۔۔ اور سب میں دم آجائے۔۔۔ تو انشااللّٰہ ضرور۔۔۔​

Insha'Allah after Eid
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
میرا خیال برعکس ہے، سانس لینے میں دشواری کی وجہ نسوار ہوگی
جانی بھیا، جلد بازی میں منہہ کی بجائے ناک میں چڑھا کر سو گئے ورنہ کروناابھی اتنا بدذوق نہیں ہوا

نہیں نہیں ، جانی بھیا اتنے بھی مدہوش نہیں تھے ، وہ تو درحقیقت سب ھاتھ کا کمال تھا ، فردوس آپا نے بھی تو تیسری جگہ کا ذکر کیا تھا اور جانی بھیا بھی نصیحت کررہے ہیں کہ بیت الخلاء میں احتیاط برتیں ۔
 

Gen. Kakarr

Politcal Worker (100+ posts)
نہیں نہیں ، جانی بھیا اتنے بھی مدہوش نہیں تھے ، وہ تو درحقیقت سب ھاتھ کا کمال تھا ، فردوس آپا نے بھی تو تیسری جگہ کا ذکر کیا تھا اور جانی بھیا بھی نصیحت کررہے ہیں کہ بیت الخلاء میں احتیاط برتیں ۔
کرونا کو چور دروازہ فردوس آپا نے ہی دکھایا ہے ورنہ وہ شرافت سے داخلی دروازے سے داخل ہوتا تھا
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Alhamdulillah
یہ اللّٰہ ہی کی طاقت تھی اور ہے کہ جس نے ایک براعظم سے اٹھا کر دوسرے براعظم پہنچایا۔۔اور آگے انتظام بھی کرڈالا۔۔۔ اس لیئے ۔۔الحمد للّٰہ۔۔۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Alamdolillah.

Wow..... I'm speechless Jani.

Be strong and courageous, do not be afraid, do not be discouraged... for Allah will be with you wherever you go my friend.
You are.... and you will always be in my thoughts and prayers.
God bless.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Alamdolillah.

Wow..... I'm speechless Jani.

Be strong and courageous, do not be afraid, do not be discouraged... for Allah will be with you wherever you go my friend.
You are.... and you will always be in my thoughts and prayers.
God bless.

جزاک اللّٰہ ۔۔ڈاکٹر صاحب۔۔۔
آپکے خلوص پر ذرہ بھی شک نہیں۔۔۔

بہت شکریہ۔۔
اللّٰہ آپکی بھی حفاظت فرمائے۔۔۔

آمین۔۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
جزاک اللّٰہ ۔۔ڈاکٹر صاحب۔۔۔
آپکے خلوص پر ذرہ بھی شک نہیں۔۔۔

بہت شکریہ۔۔
اللّٰہ آپکی بھی حفاظت فرمائے۔۔۔

آمین۔۔
be safe bro , akpal khyal sata ...