عازمین حج کی تربیت کیلیے سیمولیٹر ایپلی کیشن تیار

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی: پاکستان کی ٹیک کمپنی نے ورچوئل ریئلیٹی ٹیکنالوجی کی مددسے عازمین حج کی تربیت کیلیے سیمولیٹرایپلی کیشن تیارکرلی۔


لبیک وی آرکے نام سے تیارایپ عازمین حج کو مناسک کی ادائیگی کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ مقامات مقدسہ کی حقیقت سے قریب ترمنظرکشی کرے گی۔ مناظر کی جزیات اورحقیقی عکاسی کے تمام اراکین کے بارے میں مفصل تربیت کے لحاظ سے اسے اسلامی دنیاکی موثرترین ایپ کہناغلط نہیں ہوگا جب کہ ورچوئل رئیالیٹی کی مدد سے تربیت لینے والے عازمین خودکو حقیقت سے قریب ترمحسوس کریں گے۔

لبیک وی آرمتعارف کرانے والی کمپنی کے سی ای اوشہریاررحمٰن نے کہاکہ ورچوئل ریئلٹی ایپ لبیک وی آرمتعارف کرانے کامقصد عازمین کی مشکلات کو کم کرناہے ۔

شہریاررحمٰن کے مطابق ان کی کمپنی 7 سال سے 2ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمین کوتربیت فراہم کرتی ہے ۔2016میں 30 ہزارسرکاری حج کرنیوالے عازمین کو تربیت فراہم کی۔

Source

Website Link: http://www.labbaikvr.com
 

stoic

Minister (2k+ posts)
شیطان کو پتھر مارنے کی پریکٹس زرداری اور شریف خاندان پر کرنے کا آپشن ہونا چاہیے